حسن ابدال کے قریب بس کھائی میں گرگئی، 13مسافر جاں بحق، بیس میں 59 افراد سوار تھے

حسن ابدال کے قریب بس کھائی میں گرگئی، 13مسافر جاں بحق، بیس میں 59 افراد سوار تھے



حسن ابدال (نیوز ڈیسک)  سوات سے لاہور جانے والی بس حسن ابدال کے پاس براہمہ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سوات سے لاہور جانے والی بس جس میں 59 افراد سوار تھے حسن ابدال کے قریب براہمہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی۔ ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے میں بچ جانے والے مسافر کے مطابق بس حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، لاپرواہی اور مسلسل موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ تھانہ واہ پولیس نے بس ڈرائیور احمد خان کو حراست میں لے لیا ہے۔

حسن ابدال کے پاس براہمہ انٹرچینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کر دیا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم