چترال وادی کریم آباد میں سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

چترال وادی کریم آباد میں سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


چترال (گل حماد فاروقی) وادی  تحصیل لٹکوہ کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ شب گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ شغور کے مطابق  گزشتہ شب ایک جیپ جلانے کی لکڑی لوڈ کرکے کریم آباد جارہا تھا کہ سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے گہرے کھائی میں گریا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع ہی پر جاں بحق ہوئے ۔ پولیس کے مطابق دنوں افراد کا تعلق  علاقہ دروش سے تھا۔ 

مرنے والوں کے نام یہ ہیں اعتبار خان اڑیان دروش اور دوسرا  عبد الولی اوسیک۔ مقامی لوگوں نے لاشیں کھائی سے نکال کر دوسرے گاڑی میں ڈال کر ان کے آبائی گاؤں روانہ کردئے۔ واضح رہے کہ وادی کریم آبادسابق صوبائی وزیر  اور رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کے حلقہ نیابت میں آتا ہے مگر یہاں کا سڑک نہایت تنگ اور کئی موڑوں پر مشتمل ہیں جو کافی اونچے پہاڑی پر چڑھ کر جاتا ہے جہاں کئی بار حادثات پیش آچکے ہیں اور اس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔ 



Previous Post Next Post