فرانس چترال، درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بحالی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کےلئے 50 ملین یورو (9 ارب روپے) فراہم کرے گا
اسلام آباد (افسرخان : ٹائمزآف چترال) فرانس کی حکومت نے چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بحالی کے لئے 50 ملین یورو یعنی (9 ارب روپے) سوفٹ لون اور 0.2 ملین یورو یعنی (36 کروڑ روپے) کا ایک عطیہ فراہم کرے گا۔
اکنامک افیئرز ڈویژن (ای اے ڈی) سیکرٹری نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بارٹی اور فرانسیسی ایجنسی برائے ڈویلپمنٹ (اے ایف ڈی) کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپچ نے 50 ملین ڈالر کے قرض کی سہولت اور 0.2 کروڑ ڈالر عطیے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
فرانسیسی سفارت خانے نے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فنڈ 2 پاور پلانٹس کو جدید بنانے اور انکی پیداواری صلاحیت کو اپ گریڈ کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔ ان پانٹس کو اپ گریڈ کرکے درگئی پاور پلانٹ کو 20 میگاواٹ سے 22 میگاواٹ تک کرنے اور چترال ہائیڈرو پاور پلانٹ کو 1 ایک میگاواٹ سے بڑھا کر 5 میگاواٹ کردی جائے گی۔
منصوبے کا بنیادی مقصد چترال اور مالاکنڈ کے علاقوں کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے لئے بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سے ان علاقوں میں صنعتی، زرعی اور معاشی ترقی بھی ہوگی۔
فرانس، فرانسیسی ایجنسی ڈویلپمنٹ کے ذریعے، پاکستان کے توانائی اور شہری ترقیاتی شعبوں میں تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کر رہا ہے، جہاں 2016 سے اب تک 610 ملین یورو کی مالی امداد کی گئی ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.