کوغذی میں وی سی ناظمین اور عمائدین علاقہ کی نشست ، 7 جولائی کے جلسے کے حوالے سے بات چیت

کوغذی میں وی سی ناظمین اور عمائدین علاقہ کی نشست ، 7 جولائی کے جلسے کے حوالے سے بات چیت



چترال، کوغذی (ایم۔ فاروق) تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دفتر ویلج کونسل کوغذی میں "7 جولائی کو واپڈا آفس کے سامنے پرامن جلسے" کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وی سی کوغذی اور وی سی گولین کے ناظمین ،کونسلرز اور دونوں علاقوں کے عوام نے بھرپور شرکت کی ۔ اس اجلاس میں موجود تمام معززین کی رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ 7 جولائی بروزِ اتوار کو صبح 9 بجے، کو واپڈا گیٹ کے سامنے ایک پرامن جلسہ منعقد کیا جائے گا - اس اجلاس میں چترال کے سیاسی نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ عوام کی آواز انکی موجودگی میں مؤثر ہوسکے ۔ 

اس اجلاس میں موجود سیاسی نمائندے اور عوام نے یہ توقع ظاہر کیا کہ ڈپٹی کمشنر چترال انکے جائز مطالبات کی آواز کو نہیں دبائیں گے کیونکہ یہ ایک پرامن اور غیر سیاسی جلسہ ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مسائل سے کئی بار آگاہ کیا لیکن اس کے باوجود گولین گول پراجیکٹ کے متاثرین  کے مسائل حل نہ ہوسکے ۔ لہزا مجبوراً یہ جلسہ منعقد کرنا پڑا تاکہ عوام اس جلسہ کو ریکارڈ کرواتے ہوئے اپنے حقوق کی بات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی توسط سے صوبائی اور وفاقی حکومت تک پہنچا سکے ۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post