آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ نے سیکنڈری اور ہائر سکنڈری نتائج کا اعلان کردیا، چترال کے تین طلباء پوزیشن لینے میں کامیاب: ٹاپ تھری پوزیشنز جاننے کے لئے یہ پڑھیں

آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ نے سیکنڈری اور ہائر سکنڈری نتائج کا اعلان کردیا، چترال کے تین طلباء پوزیشن لینے میں کامیاب:  ٹاپ تھری پوزیشنز جاننے کے لئے یہ پڑھیں


کراچی (رپورٹ افسرخان؛ ٹائمز آف چترال کے لئے)  آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ نے سیکنڈری اور ہائر سکنڈری نتائج کا اعلان کردیا ہے۔  اپریل، مئی 2019 میں ہونے والے امتحانات کے نتائج  میں سکنڈری امتحانات میں  کراچی کے طلبا نے ٹاپ تھری اور ہائر سکنڈری میں ٹاپ 2 پوزیشن حاصل کئے، جبکہ چترال کے ایک طالب علم نے تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہا۔   اس سال بورڈ پاکستان میں 84 امتحانی مراکز قائم کئے تھے جہاں 84 مختلف مضامین میں طلباء نے امتحان دیئے۔ 

سکنڈری  میں  طلبا ء    کے پاس ہونے کا تناسب 95.6 فیصد رہا، جس میں سے 45.8 فیصد نے اے گریڈ اور اسے اوپر گریڈ حاصل کئے۔ کراچی کے پی ای سی ایچ ایس گرلز سکول کی دُعا فاطمہ نے سکنڈری امتحان میں سب سے زیادہ نمبر  1039 (1100میں سے)  94.5 فیصد نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دعا نے اپنی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ہی خوش ہوں، میں ایسے ہی رزلٹ کی  امید کرتی تھی ، لیکن یقین اب بھی نہیں آرہا کہ میں نے یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔ ہمارے ملک کو توجہ کی ضرور ہے۔

کراچی ہی کے  بائی وربائی جی سپاری والا ہائی سکول  کے محمد مصب نیازی نے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مصب نے  1100 میں سے 1027 نمبر حاصل کئے اور ان کا پرسنٹیج 93.4 فیصد رہا۔ اور تیسری پوزیشن آغا خان سکول کھادار کے مصباح شیخ نے حاصل کی، مصباح نے 1100 میں سے 1024 نمبر حاصل کئے اور ان کا پرسنٹیج 93.1 رہا۔ 

چترال مستوج سے تعلق رکھنے والی طالبہ آنارا تانیہ  بنت گل حسین نے سکنڈڈری میں 1019 نمبر حاصل کرکے چترال میں پہلی  پوزیشن حاصل کی ہے۔ اور چترال  ہی کے اویس اللہ فیض ولد فیض اکبر نے 1017 نمبر حاصل کئے۔

سائنس گروپ میں چترال مستوج سے تعلق رکھنے والی  آغاخان ہائر سکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ آنارا تانیہ  بنت گل حسین نے سکنڈری  امتحانات میں 1019 نمبر(94.6فیصد) حاصل کرکے چترال میں پہلی  اور بورڈ میں دوسری  پوزیشن حاصل کی ہے۔ اور چترال  ہی کے اویس اللہ فیض ولد فیض اکبر نے 1017 نمبر وں کے ساتھ  بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہائر سکنڈری امتحانات
آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ  کے  ہائر سکنڈری نتائج کے مطابق طلباء کی ایک بڑی تعداد نے 97 فیصد سے پاس کئے ہیں جبکہ 51.4 فیصد امید واروں نے اے گریڈ اور اس سے اوپر گریڈ لئے ہیں۔

آغاخان ہائر سکنڈری سکول کراچی، کی فضا رباب نے ہائر سکنڈری امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے 1100 میں سے 1041 نمبر حاصل کئے  ۔ حبیب گرلز سکول کی سیدہ حریہ عباس نے 1027 نمبروں کے ساتھ دوسری اور آغاخان ہائر سکنڈری سکول چترال کے حنیف علی نے 1017 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اے کے یو – ای بی کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید یوسف نے بورڈ کے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طلباء کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ چیلنجز کے مقابلے میں سخت کوشش اور محنت جاری رکھیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں عاجزی، ایمانداری اور ہمدردی کے بغیر کامیاب زیادہ نقصان دہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی مضبوط تعلیمی بنیاد زندگی میں بڑی کامیابی کی ضامن ہوگی۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post