پولیس دیربالا نے #چترالی مسافروں کو لوٹنے والے ڈاکووں کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے

پولیس دیربالا نے #چترالی مسافروں کو لوٹنے والے ڈاکووں کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے

دیر بالا (ویب ڈیسک) رواں ہفتے 26 جولائی کی شب پشاور سے چترال جاتے ہوئے مسافروں کو داروڑہ کے مقام پر ڈاکووں نے لوٹ لیا تھا۔ جس کے بعد مسافروں نے بتایا تھا کہ جہاں پر انہیں لوٹ گیا تھا اس کے قریب ہی پولیو چوکی تھی۔لیکن انہیں خبر نہ ہوئی۔ دیربالا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بروقت اور جدید زاویوں پر کاروائی چترال جانے والی فلائنگ کوچ کے مسافروں کو لوٹنے والے جملہ ملزمان کو گرفتار کرکے واقعہ میں استعمال کئے گئے اسلحہ سمیت اور مسافروں سے چھینا گیا سامان اور نقدی رقم برآمد کی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسردیربالا میاں نصیب جان کی ہدایات پر زیرنگرانی ظفرخان ایس ڈی پی او سرکل واڑی اسپیشل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئےرات چترال جانے والی مسافر فلائنگ کوچ کو لوٹنے والے ملزمان واردات میں استعمال شدہ آسلحہ سمیت گرفتار کرکے نقدی، کارڈز اور موبائلزفونز برآمد کئے ہیں۔

مورخہ 26/07/2019 کے شب ملزمان ( 1) سعیداللہ ولد سلطان (2)آمجد علی ولد گل ولی( 3) محمدزیب ولد آفضل خان( 4) کاشف علی ولد دوست محمد خان ساکنان بی بیوڑ(5) فتح اللہ عرف فتو ولد محمداللہ ساکن واڑی نے آسلحہ کے نوک پر فلائنگ کے مسافروں سے سامان اور نقدی چھین کر فرار ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ علت 130 مورخہ 26/07/2018 جرم 392/34 PPC تھانہ گندیگار درج کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کرکے جو کہ آج مورخہ 28/07/2019 کو اللہ کی فضل وکرم سے ملزمان گرفتار ہوکر آسلحہ ،لیا گیا سامان برآمد ہوئی اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔مذید تفصیل کے بابت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا میاں نصیب جان پریس کانفرنس کررہےہیں۔

ٹائمزآف چترال کے فیس بک پیج پر 26 جولائی 2019 چھپنے والی خبر

کے پی کے میں ڈاکو راج، چترالی مسافر لٹ گئے

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پشاور سے چترال جانے والے مسافروں کو داروڑہ کے مقام پر ڈاکووں نے لوٹ لیا ہے۔ مسافروں کے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نقدی، موبائل، دیگر اشیا سمیت ہاتھوں سے گھڑیاں بھی چھین لی گئیں۔ مسافروں کے مطابق جس جگہ یہ واردات ہوئی اس کے قریب ہی چوکی واقع ہے لیکن کے پی کے کی مثالی پولیس کو خبر تک نہ ہوئی۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ چترال مسافر سر راہ لٹ گئے ہوں۔ پہلے بھی کئی بار ایسے واقعات ہوئے ہیں لیکن اب تک نہ کوئی ڈاکو پکڑا گیا ہے نہ لٹا ہوا سامان متاثرین کو واپس ملے ہیں

حکومت اس سلسلے میں تحقیقات کرائے اور متاثرین کو جلد از جلد ان کی قیمقتی اشیاء واپس دلائے۔


Previous Post Next Post