ایل جی نے مائیکرو ایل ای ڈی سائن ایج کے ساتھ جدت انگیزکاروباری سہولیات متعارف کرادیں
کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے امریکی ریاست فلوریڈا میں عالمی نمائش انفو کام 2019 میں جدت انگیز کاروباری سہولیات پیش کردی ہیں۔ ان سہولیات میں مائیکرو ایل ای ڈی، ٹرانسپیرنٹ اولیڈ، اوپن فریم اولیڈ ڈسپلیز کے ساتھ ایل ای ڈی کی وسیع مصنوعات پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایل جی نے کمرشل ڈسپلے پروڈکٹس کی وسیع اقسام بھی متعارف کرائی ہیں۔
ایل جی کے اوپن فریم اولیڈ ڈسپلیز میں نئی جدت اور آسان ڈیجیٹل سہولیات ہیں۔ اس میں روشنی کا مرکز ساتھ ہی ہے جس کی وجہ سے یہ ڈسپلیز انتہائی پتلے اور نہایت کم وزنی ہیں اور اتنے لچک دار بھی ہیں کہ انہیں موڑا بھی جاسکے۔ مستقبل میں ڈیجیٹل سائن ایج کی بڑھتی ہوئے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل جی کی مائیکرو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی مائیکرواسکوپک ایل ای ڈیز پر انحصار کرتی ہے جس میں ہر پکسل خودمختادارانہ طور پر منظر کو واضح کرتا ہے۔
ایل جی کے ایل ای ڈی ڈسپلے ماڈیول اپنے خصوصی ڈائنامک کنٹراسٹ ایلگورتھم کی بدولت فائن پچ لیپ سیریز (LAPE Series) کے ذریعے روشن منظرکشی کرتے ہیں۔ ایل جی کی نئی 130 انچ کی ایل ای ڈی اسکرین کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسکی خصوصیات کو باآسانی پہچانا جاسکے۔ کانفرنس روم پروجیکٹرز کے لئے اسکی لاف سیریز (LAAF) کے فیچرز میں اسپیکرز اور AVکنکشنز کاروباری ضروریات پوری کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ کریسٹران (Crestron) جیسے صف اول کے پارٹرنز سے ہم آہنگی کے ساتھ اسکرین ایل جی کے سائن ایج 365 کیئر کی بدولت ڈیوائس کی مانیٹرنگ اور تشخیص کی جاسکے گی۔
اسی طرح ایل جی ky ٹرانسپیرنٹ اولیڈ ڈسپلے کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کی کاروباری ضروریات منفرد انداز سے پوری کرے۔ اس کے 55 انچ ڈسپلے میں ایل جی کے اولیڈ کی سپر پکچر کوالٹی کی خصوصیات ہیں جس کی بدولت صارفین اسکرین پر ویڈیو دیکھنے کے ساتھ بیک وقت اسکرین کے پیچھے رکھی اشیاء بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
ایل جی الیکٹرانکس بزنس سلوشنز کمپنی کے انفارمیشن ڈسپلے بزنس یونٹ کے سربراہ لی چونگ ہوان نے کہا، "بی ٹو بی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت سے ڈیجیٹل سائن ایج کے لئے مواقع کھل رہے ہیں جن میں ایل جی کے وسیع اولیڈ اور ایل ای ڈی کے پورٹ فولیو شامل ہیں۔ ہماری واحد کمپنی ہے جو اولیڈ اور ایل ای ڈی دونوں ڈسپلیز میں سہولیات فراہم کرتی ہے اور اپنے صارفین کو وسیع اقسام کی مصنوعات فراہم کررہی ہے۔"

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.