ایل جی نے اپنا نیا جدید اسمارٹ فون G8s ThinQ پیش کردیا، فون میں منفرد فیچرز اور جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں
کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنی جی سیریز کے جدید ترین اسمارٹ فون جی 8 ایس تھنک (G8sThinQ) کو متعارف کرادیا ہے۔ اس اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون میں بہترین اور منفرد فیچرز کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ ایل جی کی جی سیریز میں جدید ترین ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کی شمولیت کے بعد اب یہ رواں ماہ سے یورپ، لاطینی امریکہ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت مختلف مارکیٹوں میں دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ایل جی کے جی 8 تھنک میں زیڈ کیمرا ٹائم آف فلائٹ سینسر ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس کی بدولت باسہولت اور محفوظ بایو میٹرک شناخت کے آپشنز بھی موجود ہیں۔ ہینڈ آئی ڈی کے لئے زیڈ کیمرا کے ساتھ انفراریڈ لائٹ کے لئے اس شخص کے منفرد نشانات کی شناخت کی جاسکے گی تاکہ وہ اندھیرے میں بھی اپنا فون اسی طرح ان لاک کرسکیں گے جس طرح روشی میں ان لاک کرتے ہیں۔ یہی ٹیکنالوجی فیس ان لاک کے لئے استعمال ہوتی ہے جو زیڈ کیمرے کی انفرا ریڈ لائٹ اور 3Dپوائنٹ کلاؤڈز کے استعمال کی وجہ سے انتہائی درست اور تیز رفتار ہے۔ اس میں تیسرا نیا فیچر زیڈ کیمرا کو استعمال کرکے ایئرموشن ہے۔ یہ بغیر ٹچ کے کام کرنے والا انٹرفیس ہے جس میں اسکرین کو ٹچ کئے بغیر مختلف کام سرانجام دیئے جاسکیں گے۔
ایل جی پہلا اسمارٹ فون مینوفیکچرر ہے جس کے اسمارٹ فون میں وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ تین لینس کی سہولت فراہم کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایل جی نے جی 8 ایس تھنک کے ساتھ روانی سے استعمال ہونے والے ڈیزائن پر کام کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس میں پہلے سے بہتر کیمرا 137 ڈگری تک وسیع ہے جس کی بدولت صارفین کسی رکاوٹ یا منظر میں خرابی کے باعث مسلسل زوم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ جی 8 ایس تھنک کی غیرمعمولی کارکردگی کا اعتراف جرمن ادارے وی سی ایکس فورم کی جانب سے بھی کیا گیا ہے اور اس نے ایل جی کی ڈیوائس کو انڈسٹری کے بہترین اسمارٹ فونز میں شمار کیا ہے۔
ڈیوائس میں فرنٹ پر اسٹینڈرڈ لینس نصب ہے جبکہ زیڈ کیمرے میں پورٹریٹ اور اسپاٹ لائٹ کے ذریعے وہ اپنا سیلفی گیم آگے بڑھا سکتے ہیں۔ زیڈ کیمرے کی بدولت تیزی سے فاصلہ بھانپ کر مزید گہرائی کے ساتھ پورٹریٹ تصویر لی جاسکتی ہے۔ اسپاٹ لائٹ چہرے کی ساخت کو شناخت کرتی ہے اور اسے اسٹوڈیو لائٹنگ کے ذریعے اسے معیاری سیلفی میں تبدیل کردیتی ہے۔ اس میں ویڈیو ڈیفتھ کنٹرول کے ساتھ خوبصورت بوکے ایفکٹ لایا جاسکتا ہے جس سے تصویر زیادہ روشن ہوجاتی ہے اور پس منظر کو مرضی سے دھندلایا بھی جاسکتا ہے۔
یہ کوالکم اسنیپ ڈریگن 855 موبائل پلیٹ فارم اور 6.2 انچ کی روشن ایف ایچ ڈی پلس فل ویڑن اولیڈ ڈسپلے (2248 بائی 1080) کے ساتھ ایل جی کا جی 8 ایس تھنک شاندار ملٹی میڈیا پاور ہاؤس ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ ایل جی کی جانب سے سپر موبائل اسٹوڈیو ہے جس میں اسٹیریو اسپیکرز نصب ہیں جس میں شاندار کارکردگی کے ساتھ روانی سے ساؤنڈ پیدا ہوتی ہے۔
ایل جی کا جی 8 ایس تھنک کا ڈیزائن خوبصورت ہونے کے ساتھ انتہائی باسہولت اور اسٹائلش ہے جسے ایک ہاتھ سے باآسانی استعمال کیا جسکتا ہے۔ یہ 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ سخت ترین فوجی ٹیسٹوں کے معیار پر پورا اترا ہے۔ یہ تین متاثرکن رنگوں مرر بلیک، مرر ٹیل اور مرر وائٹ میں دستیاب ہوگا۔ اسکی قیمت کا اعلان مقامی سطح پر دستیابی کے وقت کیا جائے گا۔
اسکے چپ سیٹ میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 855 موبائل پلیٹ فارم، ڈسپلے 6.2 انچ، فل ایچ ڈی پلس اولیڈ فل ویژن، میموری 6جی بی/ 125 جی بی، فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل/ زیڈ کیمرا، بیک کیمرا 13 میگا پکسل (137 ڈگری)/ 12 میگا پکسل اسٹینڈرڈ (78 ڈگری)، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، بیٹری 3550 ایم اے ایچ، آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 9.0 پائی، وزن 181 گرام، نیٹ ورک 3 جی / 4جی ایل ٹی ای۔ اے، کنکٹویٹی میں وائی فائی، بلوٹوتھ، یو ایس بی ٹائپ سی، بایو میٹرکس میں ہینڈ آئی ڈی، فیس ان لاک، فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ ایئر موشن، اسٹیریو اسپیکرز، اے آئی کیم، گوگل لینس، گوگل اسسٹنٹ، ایچ ڈی آر 10، کوالکم کوئیک چارج 3 ٹیکنالوجی سمیت دیگر خصوصیات شامل ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.