پٹرولیم کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ, تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں : پٹرول 117 روپے 83 پیسے کو ہوگیا اور ڈیزل۔۔۔۔

پٹرولیم کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ, تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں : پٹرول 117 روپے 83 پیسے کو ہوگیا اور ڈیزل۔۔۔۔



پیٹرول 5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا


 اسلام آباد: حکومت نے  پٹرولیم کی قمیتوں میں راتوں رات اضافہ کردیا ہے، غیر اعلانیہ اضافے سے نئی قیمتییں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں : پڑول 117 روپے 83 پیسے کو ہوگیا اور ڈیزل 132 روپے 47 پیسے کا ہوگیا ہے۔  تبدیلی سرکار نے عید سے چند روز قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرادیا۔  مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بڑی عید پر تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک پھر اضافہ کردیا ہے۔ 

حکومت اور اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 8 روپے 90 پیسے اضافے کے بعد 90 روپے 52 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پی پی کے مولا بخش چانڈیو، اے این پی کے شاہی سید، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، مصطفیٰ کمال اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہ اضافہ عوام پر ظلم ہے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post