پشاور سے موڑکہو جانے والی فلائنگ کوچ ریشن مقام پرحادثہ کا شکار ہوگئی، ایک شخص جان بحق اور 13 زخمی ہو گئے : مسافروں کی تفصیلات

پشاور سے موڑکہو جانے والی فلائنگ کوچ ریشن مقام پرحادثہ کا شکار ہوگئی، ایک شخص جان بحق اور 13 زخمی ہو گئے : مسافروں کی تفصیلات


چترال ( گل حماد فاروقی) پشاور سے چترال موڑکہو جانے والی فلائنگ کوچ نمبر LZB7200 جسے ڈرائیور سیف الرحمن چلا رہا تھا ,ریشن کے مقام کوڑوم شغورمیں بے قابو ہو کر نیچے کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور 13 زخمی ہو گئے . جان بحق شخص نور حسن کا تعلق سہت موڑکہو سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے . زخمیوں میں سے آٹھ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں، پانچ کو بونی میڈیکل سنٹر میں داخل کر دیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے وجہ سے پیش آیا . اور کوچ بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے گر گئی . جس سے ایک جان بحق اور 13 زخمی ہوئے . تاہم دو افراد کسی بھی قسم کے چوٹ سےمحفوظ رہے . زخمیوں میں عصمت اللہ ولد شیر نیاب، سیف الرحمن، میر اعظم، نماز عید خان، محمد عاطف ولد محمد b bشفیع , تیمور علی ولد امیر علی، تنویر حکیم ولد شیر حکیم , عبدالباسط , مدثر , عثمان علی اور حلیمہ بی بی شامل ہیں۔







Previous Post Next Post