ڈیول سم والے موبائل رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار اور جلدی کریں، پی ٹی اے کی 2 موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کو وارننگ

ڈیول سم والے موبائل رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار اور جلدی کریں، پی ٹی اے کی 2 موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کو وارننگ



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے 2 موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کو وارننگ دیدی۔ ایسے صارفین جن کے پاس  ڈیول سم اور دوہرے آئی ایم ای آئی والے موبائل ہیں وہ فوری طور پر اپنے موبائل کی دوسری آئی ایم ای آئی بھی رجسٹرڈ کروالیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے ایک سے زیادہ سم / آئی ایم ای آئی سلاٹس رکھنے والے تمام موبائل فون صارفین پر واضع کیاہے جن کے موبائل کی ایک آئی ایم ای آئی سلاٹ تو رجسٹرہے لیکن دوسری سلاٹ رجسٹر نہیں ہے وہ 31 اگست 2019 سے پہلے رجسٹریشن کروا لیں۔

ایسے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کراتے ہوئے صارف تمام پروگرامڈ آئی ایم ای آئی کا سکرین شاٹ ، ڈیوائس باکس جس پر تمام آئی ایم ای آئی واضح ہوں کا سکرین شاٹ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست کنندہ سے رابطے کی تفصیلات ای میل آئی ڈی

typeapproval@pta.gov.pk 

پر ای میل کردے پی ٹی اے کی جانب سے ایسی تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور صرف توثیق شدہ کیسز ہی رجسٹر کیے جائیں گے۔

واضح رہے 30 اگست 2019 کے بعد ایسی سم سلاٹس کی رجسٹر یشن نہیں کی جائے گی اپنے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کی حیثیت جاننے کے لئے

 *#06# 

ڈائل کریں اور 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔

موبائل ڈیوائس صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل کی تمام آئی ایم ای آیئز (Dual SIM)  کی پی ٹی اے سے رجسٹر یشن کرائیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post