شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 افراد جاں بحق 182 زخمی
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کی شب شادی کی تقریب میں ہونے والے بم دھماکے میں افغان حکام کے مطابق کم سے کم 63 افراد ہلاک اور 180 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 40 منٹ پر ہوا۔
کابل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والےا افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد حملے میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد نشانہ بنے۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں حملے میں حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کابل پولیس اسٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔
