خیبرپختونخواہ کے علاقے دیر بالا میں مسافر بس کے قریب دھماکہ 7 افراد جان بحق جبکہ 17 زخمی
دیر بالا (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے دیر بالا میں مسافر بس کے قریب دھماکے ہوگیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں ہوا ہے جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے واقعہ میں زخمی ہونے و الے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی چل بسے۔
ضلع پولیس افسر(ڈی پی او) نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا کی جگہ میں امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اسے سیل کردیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈی پی او کے میاں نصیب جان مطابق دھماکے میں متعدد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گما ڈھنڈ میں گاڑی کے قریب دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق اپر دیر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حاجی معتبر خان کی جائیداد پر پرانی دشمنی چلی آرہی ہے اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر کئی حملے کئے ہیں۔ وزیراطلاعات کے مطابق حاجی معتبر خان پر پہلے بھی دو خودکش حملے ہو چکے ہیں، انہیں پولیس اہلکار سیکورٹی کیلئے دئیے گئے تھے جو دھماکے میں زخمی ہوئے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.