حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی کے پہاڑ گرانے کا سلسلہ بند کرے: پاسبان

حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی کے پہاڑ گرانے کا سلسلہ بند کرے: پاسبان

چھوٹے دکاندار ٹیکس نیٹ میں آنے کے لئے تیا ر ہیں پہلے بڑے بڑے ٹیکس چوروں کو لگام دی جائے: وسیم الدین شیخ
 چھوٹے تاجروں اور عوام پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، صنعتوں اور زراعت کو فروغ دیا جائے
وزیر اعظم عمران خان ا پنی ٹیم میں محب وطن اور عوام کا درد  رکھنے والے ماہرین کو جگہ دیں 
عوام کو مہنگائی میں اضافہ نہیں ریلیف چاہیے،ٹیکسز کے انبار ختم کئے جائیں۔پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ

کراچی : پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی بزنس فورم کے صدر وسیم الدین شیخ نے حکومت کی جانب سے چھوٹے دکانداروں پر عائد کردہ ٹیکس  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ا پنی ٹیم، کابینہ اور مشیروں میں محب وطن اور عوام کا درد  رکھنے والے ماہرین کو جگہ دیں۔عمران خان ایسے اقدامات سے احتراز کریں جس سے پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک جانا جائے۔ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام اور تاجر برادری یکساں طور پر پریشان ہو رہی ہے۔ چھوٹے تاجروں اور عوام پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، صنعتوں اور زراعت کو فروغ دیا جائے۔

جب ملک میں کوئی کاروبار اور کھیتی باڑی کرنے والا ہی نہیں رہے گا تو ملک کیسے چلے گا؟ وزیر اعظم عمران خان صاحب اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت نہیں گر سکتی مگر عوام پر مہنگائی اور ٹیکسز کے انبار سے حکومت بچ بھی نہیں سکتی۔پی ٹی آئی کی حکومت نے گذشتہ حکومتوں کی معاشی پالیسیوں کے ستائے ہوئے عوام پر مسلسل بدترین مہنگائی کے پہاڑ گرانے کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے اسے روکا جائے۔ چھوٹے دکانداروں پر ٹیکس کا نفاذ کسی بڑے سانحہ کو جنم دینے کا باعث بنے گا لہذاحکومت ہوش کے ناخن لے اور پہلے بڑے ٹیکس چوروں کو لگام دے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں وسیم الدین شیخ نے کہاکہ اشیائے خوردو نوش عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔ پاسبان وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو سمجھیں، عوام کو مہنگائی میں اضافہ نہیں بلکہ ریلیف دیں اور نت نئے ٹیکسسز کے انبار ختم کریں۔پاکستان زراعت اور معدنیات میں خود کفیل ملک ہے، اس ملک کے عوام سستی اشیاء،سستا علاج،سستی تعلیم اور خوشحالی کے لئے ترس رہے ہیں اور سابقہ حکمرانوں سے مایوس ہو کر موجودہ حکومت کو اقتدار میں لائے ہیں، جسے بہرحال عوام کے خوابوں کو پورا کرنا ہے#




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post