ایل جی نے ویب اوایس پر چلنے والی نیکسٹ جنریشن ایمبیڈڈ ڈیوائسزکے لئے Qt کے ساتھ اشتراک مزیدوسعت دے دی
کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے Qt پروجیکٹ پر کام کرنے والی فن لینڈ کی سافٹ ویئر ڈیولپر کمپنی کیو ٹی کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ویب او ایس پر اسکے موجود اشتراک میں وسعت آجائے گی۔ اس اشتراک سے مستقبل میں ایل جی کے اوپن سورس ویب او ایس پلیٹ فارم پر آٹوموٹو، روبوٹکس اور اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کے ساتھ Qt کے آپریشن سسٹم بھی ویب او ایس سے ہم آہنگ ہوجائے گا۔
اس اشتراک سے موجود وسائل میں زیادہ موثر انداز کی حامل Qt پورٹ بنانے کے ساتھ Qtاور ویب او ایس کے درمیان خلاء کو کم سے کم کیا جائے گا جس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز کسٹمرز کے لئے بہترین تجربہ ہوگا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں ڈیولپرز، انجینئرز اور ڈیزائنرز کے لئے بہترین ماحول پیدا ہوگا اور وہ جدت انگیز اور روانی سے کام کرنے والی ایپلی کیشنز و ڈیوائسز تخلیق کرسکیں گے۔
ایل جی الیکٹرانکس کے پریذیڈنٹ اور سی ٹی او ڈاکٹر آئی پی پارک نے کہا، "ہمارا ویژن یہ ہے کہ اعلیٰ معیار کی جدت انگیز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ اور جدید سہولیات سے آراستہ اسمارٹ ڈیوائسز تیار کی جائیں۔ انتہائی پیچیدہ سسٹمز کی ڈیزائنگ اور تیاری کے لئے پہلے کے مقابلے میں زیادہ جدید سوفٹ ویئر صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہارڈ ویئر و سوفٹ ویئر ماہرین کے درمیان گہرا اشتراک Qt کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد ہے۔"
Qt ایک ایسا سوفٹ ویئر ٹول ہے جو ضرورت کے مطابق بہترین گرافیکل یوزر انٹرفیسز (جی یو آئی) کے ساتھ جدید یو آئی / یو ایکس ڈیزائن اور طاقتور ٹچ فنکشنز فراہم کرتا ہے۔ سال 2014 سے ایل جی نے Qt کے ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ فریم ورک پر انحصار کیا ہے تاکہ ویب او ایس پر چلنے والے اسمارٹ ٹی وی اور انفارمیشن ڈسپلیز کے لئے استعمال میں سہولت رہے۔ Qt کا ویب او ایس آٹوکی ترقی میں اہم کردار ہے اور مستقبل کی آٹوموٹو انفوٹینمنٹ سسٹمز اسے میں استعمال کیا جائے گا۔
Qt کے سی ای او جوہا واریلیس نے کہا، "ایل جی کئی نسلوں سے کنزیومر الیکٹرانکس کے شعبے میں اہم ادارہ رہا ہے اور انہی وجوہات کی وجہ سے وہ Qt کا بااعتماد پارٹنر بنا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹوں میں ویب او ایس کی رسائی بڑھنے سے ایل جی کوQt سے چلنے والے کنکٹڈ تجربے سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔ ایل جی سے اشتراک کے ساتھ اس اقدام پر ہم اپنے صارفین کے لئے ڈیوائسز کی تیاری مزید آسان بنائیں گے جس سے لفظ اسمارٹ کی نئی جدید تعریف سامنے آئے گی۔"

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.