ایل جی الیکٹرانکس نے دو نئے ڈوئل اسکرین اور G8Xتھن کیو اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے
کراچی: ایل جی الیکٹرانکس نے جی 8 ایکس تھنک (G8X ThinQ)کے نام سے اپنی جی سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل جی نے نیا ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون بھی عوام کے سامنے پیش کیا ہے جس کی بدولت بالکل نئے انداز کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کی جاسکے گی اور لوگوں کو اس موبائل پر مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سوشلائز ہونے سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔
ایل جی کی جانب سے پہلی بار ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس 2019 میں لایا گیا تھا جس میں جدت اور انتہائی باسہولت ملٹی ٹاسکنگ شامل ہے۔ اس کے نئے ورژن میں ایل جی نے صارفین کا فیڈ بیک لیا اور اس میں مختلف جدتیں لیکر آیا جن میں 2.1 انچ کا کور ڈسپلے شامل ہے۔ اسے ہاتھ میں پکڑے رہنے کے باوجود باآسانی وقت، تاریخ، بیٹری چارج، نوٹیفکیشنز اور دیگر اہم امور ڈوئل اسکرین کھولے بغیر ہی سرانجام دی جاسکتے ہیں۔ اس میں مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلی ڈوئل اسکرین ہے جسے دو مختلف زایوں سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ نئی ڈوئل اسکرین میں 360 فری اسٹاپ ہنج فیچر موجود ہے جس کی بدولت اسے لیب ٹاپ کی طرح کسی بھی زاویئے سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ایل جی کے ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون میں 6.4 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس اولیڈ فل ویژن، 2.1 انچ مونو کور ڈسپلے، 134 گرام وزن، فولڈنگ ٹائپ 360 فری اسٹاپ ہنج اور آورا بلیک رنگ ہے۔
ایل جی کی جی سیریز کے نئے اسمارٹ فون (G8XThinQ)میں 6.4 انچ کا ڈسپلے ایل جی کے ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون کی طرح کا ہے جس کی بدولت اسکے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر سے لاک لگانا اور ان لاک کرنا پہلے کے مقابلے میں نہایت آسان ہے جبکہ ڈوئل اسکرین پیچھے کی جانب بھی موڑی جاسکتی ہے۔ اسمارٹ فون کے ڈسپلے میں سینسرز کے ذریعے برائٹنس کی ایڈجسٹ منٹ کوئی نئی بات نہیں لیکن ایل جی کے جی 8 ایکس تھنک میں کم چبھنے والے لائٹ سینسرز کی بدولت تصویر کو باریک بینی سے دکھانے کے ساتھ آنکھوں پر بھی کم دباؤ پڑتا ہے۔ فون میں فرنٹ کیمرے کے ساتھ واٹر ڈراپ لینس بھی موجود ہے جو 6.4 انچ فل ویژن ڈسپلے کا حامل ہے۔
ایل جی کے موبائل کمیونکیشنز اینڈ ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے کہا، "ایل جی کی ڈوئل اسکرین اب ایک ثابت شدہ حقیقت ہے اوراسکے استعمال کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ اس میں ملٹی ٹاسکنگ کے امکانات کی نئی دنیا کھل گئی ہے۔ ہم مختلف اہم شراکت داریوں کے ذریعے ایل جی کے ڈوئل اسکرین کے ایکو سسٹم میں وسعت لانے کا کام جاری رکھیں گے اور مختلف طریقوں سے اپنے صارفین کے استعمال میں مزید جدت لانے کے لئے کام کریں گے۔"
ایل جی کے جی 8 ایکس تھنک اسمارٹ فون میں چپ سیٹ کوالکم اسنیپ ڈریگن 855 موبائل پلیٹ فارم، ڈسپلے 6.4 انچ، میموری 6 جی بی ریم/ 128 جی بی/ 2 ٹیرا بائٹ تک مائیکرو ایس ڈی)، فرنٹ کیمرا 32 میگا پکسل جبکہ بیک پر 12 میگا پکسل کا اسٹینڈرڈ کیمرا / 13 میگا پکسل کا سپر وائیڈ کیمرا، 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری، آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 9.0 پائی، وزن 192 گرام، نیٹ ورک 3 جی / 4جی ایل ٹی ای۔ اے، کنکٹویٹی، وائی فائی، بلوٹوتھ، این ایف سی، یو ایس بی، بایو میٹرکس میں ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سینسر، رنگ آورا بلیک جیسی خصوصیات ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اسٹیریو اسپیکر، اے آئی کیم، گوگل لینس، گوگل اسسٹنٹ، 32 بٹ ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی، سمیت دیگر بہت سے جدید ترین فیچرز بھی شامل ہیں۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.