فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے بڑے ڈیلر کنسورشیم 2019 کا انعقاد ، ڈیلرز سے رابطہ مضبوط کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے کا فیصلہ
لاہور: فاطمہ فرٹیلائزر نے پاکستان کی فرٹیلائزر انڈسٹری کی تاریخ میں ایک بڑے ڈیلر کنسورشیم کا انعقاد کیا۔ یہ دو روزہ پروگرام 30 ستمبر تا یکم اکتوبر 2019 کو صادق آباد کے علاقے مختار گڑھ میں واقع فاطمہ فرٹیلائزر پلانٹ پر منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈیلرز حضرات کو فاطمہ فرٹیلائزر کی جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولیات اور پروڈکٹ مینوفیکچرنگ سے منسلک کوالٹی کنٹرول کے بین الاقوامی طریقوں سے متعارف کرایا گیا۔ یہ پروگرام ڈیلرز سے رابطہ مضبوط کرنے اور ان کے مسائل کے حل کا بھی سبب بنا۔ صف اول کی فرٹیلائزر تیار کرنے والی کمپنی ہونے کے باعث فاطمہ فرٹیلائزر کا وسیع ڈیلرز نیٹ ورک ہے جس کی بدولت چار ریجن بشمول رحیم یار خان، سکھر، بھاولپور اور حیدرآباد کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 650 سے زائد ڈیلرز نے شرکت کی۔ اس اقدام کی بدولت ڈیلرز کو مینجمنٹ کے سامنے اپنی آراء رکھنے اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا۔ ڈیلرز نے تمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پلانٹ کا دورہ بھی کیا۔
انتظامیہ نے کمپنی کی ترقی اور کاروبار کو آگے بڑھانے میں ڈیلرز کی اہمیت پر زور دیا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں فاطمہ گروپ سے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم جاوید مقبول، نیشنل سیلز منیجر عاصم احمد ابرو، نیشنل مارکیٹنگ منیجر رابیل سدوزئی اور پلانٹ منیجر رحمان حنیف نے اہم کردار ادا کیا۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر اور فرٹیلائزر ڈیویژن کے سی ای او کے ایڈوائزر محمد آباد خان نے پاکستان میں فرٹیلائزر انڈسٹری کی ترقی اور ایک فعال ڈیلر نیٹ ورک کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے گزشتہ عرصے میں ڈیلرز برادری سے ملنے والے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔
ملک کے صف اول کے ایک ڈیلر ندیم یاسین بھی اس پروگرام میں موجود تھے جنہوں نے اس پروگرام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ڈیلرز کو اپنے مسائل باسہولت انداز سے سامنے لانے میں مدد ملی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.