برطانوی پولیس نے ایسیکس میں ٹرک کنٹینر میں سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں
لندن (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک : 23 اکتوبر 2019) برطانوی پولیس نے ایسیکس میں ٹرک کنٹینر میں سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔جنوب مشرقی انگلینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی سروسز نے کنٹینر ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ کنٹینر بلغاریہ سے لایا گیا ہے۔ چیف سپرنٹنڈنٹ اینڈریو میرنر نے آج کہا کہ حکام متوفیوںکی شناخت کرنے کی کوشش میں ہیں۔ان افراد کی38 افراد بالغ اور ایک نوعمر ہے۔
ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق ، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ایسیکس میں ایک ٹرک کنٹینر میں 39 لاشیں ملی ہیں ، لاشوں میں سے ایک مبینہ طور پر نوعمر ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔اس سلسلے میں ہماری انکوائری جاری ہے کہ کیا واقع ہوا ہے۔ ہم متاثرین کی شناخت کی کوشش میں ہیں ۔تاہم ، یہ لمبا عمل ہوسکتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ٹرک بلغاریہ سے ہفتہ 19 اکتوبر کو ہولی ہیڈ میں ملک میں داخل ہوا ہے اور ہم تحقیقات کے لئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
(ہمیں آپ Twitter ، Instagram اور فیس بک TimesOfChitral پر بھی لائیک کرسکتے ہیں)

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.