سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کا متبادل روڈ #شندور - #چترال اہم کردار ادا کرسکتا ہے: وزیر اعلی کے پی کے

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کا متبادل روڈ  #شندور - #چترال اہم کردار ادا کرسکتا ہے: وزیر اعلی کے پی کے



پشاور (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک ) حال ہی میں پشاور میں صوبائی اسمبلی ممبران پر مشتمل وفد سے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور-ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے گزشتہ دنوں ہفتے کے روز وفد سے گفتگو میں کہا کہ کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد معاشی انقلاب آئے گا۔ 

وزیر اعلی نے کہا کہ شندور سے چترال تک سی پی ای سی کے متبادل راستے سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا زراعت کو فروغ دینے کے وژن سے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔محمود خان نے یہ بھی کہا ہے صوبائی حکومت نے حال ہی میں صوبے میں صنعتی یونٹوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی رہنما ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں خلل ڈالنے کے لئے لوگوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے نکلے ہیں۔

(ہمیں آپ Twitter ، Instagram اور فیس بک TimesOfChitral پر بھی لائیک کرسکتے ہیں)


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم