چترال، راغ لشٹ کے مقام پر فلائنگ کوچ کھائی جاگری، افسوسناک واقعے میں 9 افراد جاں بحق، متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) چترال کے علاقے راغ لشٹ کے مقام پر فلائنگ کوچ کھائی جاگری، افسوسناک واقعے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ چترال سے مسافروں کو لیکر بونی جارہی تھی۔ راغ لشٹ کے مقام پر سامنے سے آنے والی غوگئی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے توازن کھوکر کھائی میں گرگئی۔ نتیجتاً فلائنگ کوچ کے 6 مسافر جان بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور جان بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منقل کئے گئے۔
جان بحق ہونے والے افراد کے نام اس مطابق ہیں۔
فضل علی بونی، فرمان علی سنوغر، عمر۔ یارخون ، محمد یونس سین لشٹ ، سرفراز یارخون ، رحمت حسین یارخون، سہیل مرزا۔ چرون ، علی محمد۔ زیزدی ۔
زخمی ہونے والوں کے نام اس مطابق ہیں۔
صبغت اللہ۔ ہون چترال ، عدنان۔ میانوالی ، میر حکیم۔ لوٹکوہ، تاج محمد۔ زیزدی ، ابراہیم۔ ملاکنڈ، زوجہ حنیف۔ ریشن ، سجاد۔ سوروخت، مشہود۔ کجو، جنید۔ کوغذی، جان محمد۔ اٹنی

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.