کوکا۔کولا پاکستان نے فہد اشرف کو پاکستان اور افغانستان ریجن کا نیا جنرل منیجر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

کوکا۔کولا  پاکستان نے  فہد اشرف کو پاکستان اور افغانستان ریجن کا نیا جنرل منیجر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور، 24 اکتوبر، 2019۔ کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کی پاکستان برانچ نے اپنی قیادت میں تبدیلی لاکر فہد اشرف کو پاکستان اور افغانستان ریجن کا نیا جنرل منیجر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فہد اشرف اکتوبر 2019 سے رضوان یو خان کی جگہ سنبھال چکے ہیں جو کمپنی میں 20 سالوں کے دوران مختلف ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد اب سبکدوش ہوچکے ہیں۔ اپنے دور میں انہوں نے ادارے اور کاروبار کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو مستقبل کی اہم مارکیٹوں میں شامل کرواکے بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے لاکھڑا کیا ہے۔ 

فہد اشرف نے کوکا۔کولا کمپنی میں شمولیت سے قبل مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ریکٹ بنکیزر میں مارکیٹنگ کی مختلف زمہ داریاں نبھائی ہیں جن میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور برطانیہ کے ہیڈ آفس شامل ہیں۔قبل ازیں وہ ریکٹ بنکیزر میں پاکستان اور افغانستان ریجن کیلئے بطورچیف ایگزیکٹو اور جی ایم ہیلتھ کام کر رہے تھے۔ 

دی کوکا۔کولا کمپنی کے مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ بی یو کے پریذیڈنٹ Murat Ozgel  نے اس پیش رفت کے بارے میں کہا کہ، "فہد اشرف ادارے کی کارکردگی بڑھانے اور پاکستان  او ر  افغانستان میں مستقبل کے بزنس کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ " 

فہد اشرف نے کراچی کے معروف تعلیمی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اب وہ نئے فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور منتقل ہورہے ہیں۔ 

فوٹو کیپشن:
کوکا۔کولا  پاکستان نے  فہد اشرف کو پاکستان اور افغانستان ریجن کا نیا جنرل منیجر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post