یوفون نے خیبرپختونخوا میں فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلیں، چترال اور صوبے کے دیگر اضلاع سے ٹیمیں شرکت کریں گی

یوفون نے خیبرپختونخوا میں فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلیں، چترال اور صوبے کے دیگر اضلاع سے ٹیمیں شرکت کریں گی


ٹورنامنٹ میں 21 شہروں کے 960 نوجوان فٹبالرز کے حصہ لینے پر کمپنی پُرعزم 

پشاور۔ یوفون بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2019 کے کامیابی سے انعقاد کے بعد پاکستانی ٹیلی کام کمپنی نے اب خیبرپختونخوا میں بھی پہلے فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 

اس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگیا ہے۔ یوفون خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کا عزم ہے کہ 960 نوجوان فٹبالرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرے۔ اس ٹورنامنٹ میں صوبے بھر کے نوجوان فٹبالرز دیگر فٹبال کلبز کے خلاف نبرد آزما ہوں گے۔ 

کوالیفائر مرحلے میں 21 شہروں کے 64  فٹبال کلبز کا آپس میں مقابلہ ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 22 نومبر کو طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم پشاور میں فلڈز لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ 

اس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، لوئر دیر، اپر دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ استعمال خان اور ٹانک شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ان شہروں کو چار ریجن ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور اور کوہاٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

ہر ریجن کی اولین دو ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے سپر آٹھ مرحلے میں شامل ہوجائیں گی۔ سپر آٹھ مرحلے کے میچز 18 نومبر اور 19 نومبر کو پشاور میں کھیلے جائیں گے جبکہ اولین چار ٹیموں کے مابین 20 نومبر کو سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ 

اس چیمپیئن شپ کا انعقاد یوفون بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کی کامیابی کے بعد کیا گیا جہاں سال 2017 سے تین ٹورنامنٹ منعقد ہوچکے ہیں۔ حالیہ ٹورنامنٹ مارچ 2019 میں منعقد ہوا اور افغان چمن ایف سی نے چیمپیئنز آف ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ 

پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پرجوش فٹبالز کے اندر بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور اس ٹورنامنٹ کے ذریعے انہیں پوری قوم کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ 

ماضی میں بدقسمتی سے صوبے میں فٹبالرز کے لئے مواقع محدود رہے لیکن یوفون فٹبال ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ امید ہے کہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو نئے مواقع دستیاب ہوں گی، انہیں ابھرنے کا موقع ملے گا اور انکے ٹیلنٹ کو سراہا جائے گا۔ 

اس ٹورنامنٹ میں یوفون کے برانڈ ایمبسڈر اور بلوچ فٹبال اسٹار فضل محمد، جدید خان پٹھان اور ریاض احمد نوجوان فٹبالرز کو کوچنگ اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ 
   


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post