چترال کی پولو ٹیم نے کور کمانڈر پولو ٹرافی جیت لی

چترال کی پولو ٹیم نے کور کمانڈر پولو ٹرافی جیت لی



پشاور (ٹائمزآف چترال نیوز) پشاور گیریژن پولو گراؤنڈ میں چترال اور گلگت بلتستان (جی بی) کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے کور کمانڈر پولو نمائشی میچ کے دوران، شائقین پولو میچ سے محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر گورنر کے پی شاہ فرمان مہمان خصوصی تھے۔ اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، میچ دو اچھی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اور اس سے زیادہ زبردست مقابلہ نہیں ہوسکتا تھا۔

پورے کھیل میں کھلاڑیوں نے مسلسل ایک دوسرے پر برتری کی کوشش کی اور بلاآخر چترال کی ٹیم نے برتری حاصل کی اور اختتام پر چترال کی ٹیم نے شاندار میچ میں جی بی ٹیم کو شکست دی اور ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ٹرافی جیتا میچ 5- 7  پر ختم ہوا۔ فاتح ٹیم کو گورنر کے پی نے انعامات سے نوازا۔ وقفہ کے دوران فرنٹیئر کور کے بینڈ کے ذریعے شائقین کو بھر پور تفریح فراہم کی گئی۔ مل اینڈ سی وی کے معززین کے علاوہ، اس میچ کا مشاہدہ یونیورسٹیوں کے طلباء اور شہداء کے ورثا  نے کیا۔ قبل ازیں ، پشاور گیریژن پولو گراؤنڈ پہنچنے پر ، گورنر کے پی شاہ فرمان کا کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا۔



Previous Post Next Post