چترال کی خوبصورت وادی، وادی کالاش میں ایکو ٹورزم گاؤں قائم کیا جائے گا: وزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان

چترال کی خوبصورت وادی، وادی کالاش میں ایکو ٹورزم گاؤں قائم کیا جائے گا: وزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان



پشاور (ٹائمزآف چترال نیوز 23 اکتوبر 2019) سینئر وزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان نے کہا ہے کہ مقامی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لئے چترال کی وادی کالاش میں ایک اکو- ٹورزم گاؤں تعمیر کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائبک جانسن کی سربراہی میں یونیسکو کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری برائے سیاحت ، بابر خان اور ڈائریکٹر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبد الصمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کالاش کلچر کے تحفظ اور فروغ سمیت ایکو ٹورزم گاؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سینئر وزیر نے یونیسکو کے وفد کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت چترال میں وادی کالاش کو ترقی دینے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور وہ وہاں ماحول دوست سیاحت کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالاش میں ایک اکو- ٹورزم گاؤں کے قیام کے لئے مقامی لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ ، جس کے لئے فنڈ بھی مہیا کیا جائے گا۔ یونیسکو کے وفد نے اس سلسلے میں ہر قسم کی مالی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے ماحولیات کے حوالے سے اپنے منصوبے کے بارے میں سینئر وزیر کو بھی آگاہ کیا۔


(ہمیں آپ Twitter ، Instagram اور فیس بک TimesOfChitral پر بھی لائیک کرسکتے ہیں)


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post