ایل جی کی مختلف مصنوعات نے سی ای ایس 2020 اننویشن ایوارڈز جیت لیں
کراچی (پی آر 15نومبر، 2019) کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (سی ٹی اے) کے زیر اہتمام کنزیومر الیکٹرانکس نمائش (سی ای ایس) 2020 میں ایل جی الیکٹرانکس کی مصنوعات نے میدان مار لیا ہے اسکی اولیڈ ٹی ٹیکنالوجی نے سب سے بڑا بیسٹ آف اننویشن ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ لگاتار آٹھواں سال ہے جب ایل جی اولیڈ ٹی وی، ہوم ایپلائنسز اور فلیگ شپ اسمارٹ فونز نے سب سے زیادہ سی ای ایس اننویشن ایوارڈز حاصل کئے۔
ایل جی اولیڈ ٹیکنالوجی نے ویڈیو ڈسپلے کٹیگری میں ایک بار پھرسی ای ایس بیسٹ آف اننویشن ایوارڈ اپنے نام کیا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ایل جی یہ سب سے بڑا ایوارڈ تین بار حاصل کرچکا ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ایل جی کا اولیڈ ٹی وی برانڈ اعلیٰ معیار کے بہترین بلیک، غیرمعمولی منظر کشی اور بے مثال ہائی ڈائنامک رینج کی خصوصیات رکھتا ہے۔
ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ نے دو اننویشن ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ان میں پہلا ایوارڈ نیکسٹجن ٹی وی کو ملا جسے پہلی بار سی ای ایس 2020 نمائش میں پیش کیا گیا۔ اس میں اے ٹی ایس سی 3.0 اگلی جنریشن اسٹینڈرڈ ہے۔ اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ ایل جی انٹرٹینمنٹ کی مصنوعات میں 8Kاور 4Kالٹر ایچ ٹی وی، آڈیو اور کمپیوٹر مصنوعات جنوری میں سی ای ایس 2020 میں پیش کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ایل جی ہوم ایپلائنسز کی بھی متعدد مصنوعات کو اننویشن ایوارڈ ملے گا۔ اس ضمن میں ایل جی انسٹا ویو ڈور ان ڈور ریفریجریٹر انڈسٹری کا پہلا کرافٹ آئس فیچر ہے جو اسے ہوم انٹرٹیننگ سے دوبارہ ملاتا ہے۔ دیگر ایوارڈ یافتہ مصنوعات میں دوسری بار ایوارڈ جیتنے والا ایل جی اسٹائل کلودنگ کیئر سسٹم ہے جس کے سامنے سیاہ رنگ کے شیشہ ہے۔ اس کے علاوہ ایل جی پیوری کیئر منیر ایئر پیوریفائر اور کپڑوں کی دھلائی سے متعلق جدت انگیز مصنوعات کا اعلان کیا جائے گا۔
ایل جی موبائل فونز میں اسکا جدید ترین G8XThinQڈوئل اسکرین اسمارٹ فون مختلف طرح کی صورتحال میں زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے اور بہتر کارکردگی کے لئے ایک جیسے دو اولیڈ ڈسپلیز سے کام لیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ الی جی کا V50ThinQ فائیو جی اسمارٹ فون ہے جسے جوڑنے، اسٹریم، براو ¿ز، پلے، شیئر سمیت مختلف اقسام کے بے شمار کام سرانجام دیئے جاسکتے ہیں۔
سی ای ایس اننویشن ایوارڈز پروگرام سالانہ مقابلہ ہے جس میں غیرمعمولی ڈیزائن اور شاہکار انجینئرنگ کو سراہا جاتا ہے۔ اس ضمن میں انڈسٹری کے ماہر ججز کے معتبر پینل میں میڈیا، ڈیزائنرز، انجینئرز شامل ہوتے ہیں اور اندراج کے لئے وصول ہونے والی مصنوعات میں انجینئرنگ کی مہارت، خوبصورتی، کارکردگی اور صارف کے لئے دلچسپی کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
ایل جی کی سی ای ایس اننویشن ایوارڈز کی مکمل فہرست کا باضابطہ اعلان لاس ویگاس میں جنوری 2020 میں کیا جائے گا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.