جنید خان کا چائلڈ ہوڈ کینسر سروائیورز ڈے پر انڈس اسپتال کا دورہ، بچوں سے گھل مل گئے
کراچی : شہریت کی بلندیوںکو چھونے والے اداکار اور گلوکار جنید خان نے گزشتہ روز انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران بچپن سے کینسر سے نبرآزما ہونے والے افراد کے ساتھ چائلد ہوڈ کینسر سروائیورز ڈے منایا، یہ تقریب ان افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے منعقد کی گئی تھی جو کہ بچپن سے کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑر ہے ہیں، اور یہ حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں اور انھوں نے پہلی بار اپنی زندگی کے سفر کی داستان عوام کے سامنے پیش کی ہیں ۔
تقریب میں بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ آج میں نے محسوس کیا ہے کہ واقعی آپ کا زندگی کے لیے لڑنے کا کیا مطلب ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے الفاظ کھوچکا تھا جب میں نے کینسر سے بچ جانے والے افراد کی کہانیاں سنیں، انھوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ کس طرح زندگی کیے لیے بیماری سے سخت جنگ لڑی ہے یہ واقعی اپنی زندگی کے حقیقی ہیرو ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کانا میرے لیے اعزاز ہے، اور میںاتنے احسانات پر اپنے پرودگار کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اتنی نعمتوں سے نوازہ ہے۔ تقریب میں جنید خان کے ہمراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ، انکی بیٹی ، اداکار زاہد احمد اور نوید رضا بھی موجود تھے۔


إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.