کراچی میں کتوں کا راج : بیٹی کوکتے سے بچانے والا شخص کتے کے کاٹنے سے جان بحق، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی، 100 سے زائد واقعات ہوئے

کراچی میں کتوں کا راج : بیٹی کوکتے سے بچانے والا شخص کتے کے کاٹنے سے جان بحق، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی، 100 سے زائد واقعات ہوئے



کراچی (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک)  کراچی میں کتوں کا راج ہے۔ شہری اور صوبائی حکومت کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ صفائی سے لیکر کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومتیں چپ سادھ لی ہوئی ہیں۔ کراچی کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص ہلاک ہوگیا، متوفی ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں انہیں کتے کے کاٹنے کی دوا  نہ ملنے کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یاد رہے کہ متوفی محمد سلیم جس کی عمر 46 سال تھی گزشہ ماہ نئی کراچی کے علاقے میں بیٹی کو بچاتے ہوئے کتے کا شکار ہوگیا تھا۔ راستے میں جاتے ہوئے کتوں نے ان کی چالہ بیٹی پر حملہ کردیا تھا جسے بچاتے ہوئے وہ خود کتوں کا شکار ہوگیا تھا۔ کتے کے کاٹنے سے وہ ایک ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جناح اسپتال کی سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق 6 بچوں کے والد 46 سالہ محمد سلیم گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے دونوں ہاتھوں پر کتے کے کاٹنے کے زخم تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 55 سالہ حور بی بی انتقال کر گئیں تھی۔

کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال صوبے میں سگ گزیدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ محمد سلیم اسپتال منتقلی کے وقت سے ہی نیم بیہوشی میں تھے جو منگل کی صبح انتقال کر گئے۔  سیمی جمالی کے مطابق رواں برس جناح اسپتال کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 9 افراد انتقال کرچکے ہیں۔



أحدث أقدم