فاطمہ بھٹو کی گڑھی خدا بخش قبرستان حاضری ، چارون صوبوں کی پکار - فاطمہ ذوالفقار کے نغرے

فاطمہ بھٹو کی گڑھی خدا بخش قبرستان حاضری ، چارون صوبوں کی پکار - فاطمہ ذوالفقار کے نغرے 



کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز)  معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو، جو پیپلز پارٹی ایس بی کی بانی اور مرحوم میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی گزشتہ دونوں گڑی خدا بخش قبرستان کا دورہ کیا، وہ ہفتہ کی صبح 200 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ بھٹو کے مزار پہنچ گئیں۔ قبرستان پہنچنے کے بعد وہ ، ننگے پاؤں بھٹو خاندان کے قبرستان کے اندر گئیں ، قبروں پر پھول کے پتے نچھاور کئے اور اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو ، دادا ذوالفقار علی بھٹو ، نانی بیگم نصرت بھٹو ، آنٹی محترمہ بے نظیر بھٹو اور چچا شاہنواز بھٹو کی قبروں پر دعا خانی بھی کی۔

اس موقع پر ان کے مداحوں اور ایس بی کارکنوں نے "زلم کا خاتمہ - فاطمہ فاطمہ" ، "چارون صوبوں کی پکار - فاطمہ ذوالفقار" اور "ویلکم ویلکم - فاطمہ ویلکم" کے نعرے لگائے۔ فاطمہ بھٹو کے ہمراہ شہید عاشق جتوئی کی بیٹی سبین جتوئی ، علی احمد پلیجو، سردار تاج محمد ڈومکی ، عنایت عمرانی ، ڈاکٹر سکندر جتوئی ، پیر اسلم شاہ اور دیگر موجود تھے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم