احسن خان اور اوشنا شاہ 7th Sky Entertainment کے میگا پروجیکٹ میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
کراچی : مقبول ترین ٹی وی شوزکے ساتھ چھوٹی اسکرین پر راج کرنے والے7th Sky Entertainment نے ایک اور میگا پروجیکٹ کی شوٹنگ کا آغازکردیا ہے جس میں اوشنا شاہ، احسن خان اور حناالطاف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈراموں کی وسیع ورائٹی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نامورپروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اب لارہے ہیں "بندھے اک ڈورسے"جس میں اوشنا شاہ، احسن خان، حنا الطاف، صبا فیصل ،صبا حمید، ثمینہ احمد، نور حسن اورمدیحہ رضوی مرکزی اہم کرداراداکررہے ہیں۔
اس کا اسکرپٹ دل لگی کے مشہورلکھاری فائزہ افتخار اور باصلاحیت علی فیضان نے تحریرکیاہے جب کہ اس کی کہانی مرکزی کرداروں کے درمیان محبت کی ایک تکون پر مبنی ہے۔توقع ہے کہ یہ ڈرامہ 2020کے آغاز میں جیو انٹر ٹینمنٹ پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔
7th Sky Entertainment پاکستان کا سب سے بڑا پروڈکشن ہاﺅس ہے جس کے سربراہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ پاکستا ن کی اعلیٰ ترین براڈکاسٹ اینڈ انٹر ٹیمنٹ کمپنی کی حیثیت سے 7th Sky Entertainment نے اب تک کئی بلاک بسٹر اور ایوارڈزجیتنے والے سیریلز پیش کی ہیں جن میں دام، دوراہا، شہرزاد، مراة العروس، میر ی ذات ذرّہ ¿ بے نشاں، میرے مہربان میرے چارہ گر روشن ستارہ، ایک پل، نورِ زندگی ، تم کون پیا، خالی ہاتھ، مجھے تم سے نفرت ہے، گوہرِ نایاب اور ماں شامل ہیں۔
