ایل جی اسمارٹ ڈیوائسز کے لئے تھنک ایپلی کیشن میں مزید جدت لے آیا

ایل جی اسمارٹ ڈیوائسز کے لئے تھنک ایپلی کیشن میں مزید جدت لے آیا 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اسمارٹ ہوم کی مصنوعات کے بہترین استعمال کے لئے تھنک ایپلی کیشن میں مزید جدت متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی جدت انگیز مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایل جی تھنک ایپلی کیشن روانی کے ساتھ 150 سے زائد ممالک میں صارفین کو ایل جی اسمارٹ ہوم مصنوعات کے علاوہ اضافی خدمات فراہم کرتی ہے۔ 



ایل جی تھنک میں گوگل اسسٹنٹ وائس ریکاگنیشن ٹیکنالوجی باسہولت طریقے سے اپنی تھنک ایپلائنسز کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اسمارٹ تھنک کی جانب سے متعارف کردہ ایل جی کی تھنک ایپلی کیشن اسمارٹ ہوم ایپلائنسز کی پہلی موبائل ایپلی کیشن ہے جو وائس ریکاگنیشن ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کرتی ہے اور اسکی بدولت صارفین زبانی احکامات سے اپنی مصنوعات کو آزادی سے کنٹرول اور نگرانی کرسکتے ہیں۔ 

جدید مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشن فعال کسٹمر کیئر کی شکل میں صارفین کو فعال انداز سے ممکنہ مسائل سے آگاہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں ماہر ٹیکنیشن افراد بوقت ضرورت تیز رفتاری سے سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔ فعال کسٹمر کیئر اسمارٹ آلات کی کارکردگی کو بہترین بنانے اور اسکی میعاد بڑھانے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ 

اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین اپنی ایل جی اسمارٹ مصنوعات کی خودکار ریکارڈنگ کے لئے ایمزون اکاو ¿نٹس سے جوڑ سکتے ہیں۔ زیادہ استعمال میں آنے والا سامان جیسے ڈش واشر سوپ، لانڈری ڈیٹرجنٹ یا کپڑے کو نرم بنانے کے لئے پہلے سے طے شدہ چیزوں کو بوقت ضرورت ایک جگہ جمع کردیا جاتا ہے تاکہ انہیں سہولت کے ساتھ استعمال کیا جاسکے۔ 

ایل جی تھنک اپنے اسمارٹ کیئر پلس اور اسمارٹ پیئرنگ جیسے خصوصی طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسمارٹ کیئر پلس کے ساتھ چلنے والے ریفریجریٹر میں ایل جی تھنک اسکے استعمال کے طریقوں کا جائزہ لیتا ہے تاکہ وہ صارفین کو انکی ضرورت کے مطابق سہولت فراہم کرسکے، توانائی کی لاگت میں کمی لائے ، اس کے ساتھ خودکار طور پر پاور سیونگ موڈ میں جاکر درجہ حرارت کو کنٹرول کرکے خوراک کو زیادہ لمبے عرصے تک تازہ رکھتا ہے۔ اسمارٹ پیئرنگ کے ساتھ ایل جی کے جدید ترین ڈرائیرز کو باآسانی ایل جی کی واشنگ مشینوں سے کسی تار کے بغیر جوڑا جاسکتا ہے۔ ایل جی کی جانب سے اس طرح کی جدت انگیز مصنوعات سے صارفین کو کبھی بھی کپڑوں کے خراب ہونے کی فکر نہیں رہے گی۔ 

ایل جی کے اسمارٹ ہوم بزنس کے بزنس ڈائریکٹر ریو ہائی جیونگ نے کہا، "ایل جی تھنک ہمارے ویژن کی بہترین عملی مثال ہے جس کے ذریعے صارفین نئی ٹیکنالوجیز کو کسی پیچیدگی کے بغیر اسمارٹ ہوم مصنوعات میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ایل جی ہمیشہ سے ٹیکنالوجی کے بجائے اپنے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کی ادائیگی میں پیش پیش رہا ہے اور ہمارے اسمارٹ ہوم ایکو سسٹم میں نئی جدت سے واضح طور پر ہمارے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے۔" 



Previous Post Next Post