لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کرلی، پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کرلی، پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک)  چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار ملزم مریم نواز کی لاہور ہائی کورٹ نے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔


مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دینے کی استدعا کی تھی جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے 8 اگست کو گرفتار کیا تھا۔ مریم نواز منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں ہیں۔ انہوں نے والد کی تیمارداری کی غرض سے اپنی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے رکھی تھی۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آج بروز پیر ضمانت کی منظوری دیتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم