چترالی میان بیوی، اور پیٹ میں موجود بچے کو بے دردی سے قتل کرنے والا مجرم دیر کوہستان سے گرفتار، ملزم کو چترال پولیس نے کوہستان سے ڈھونڈ نکالا
چترال (نمائندہ چترال) گزشتہ دنوں پسند کی شادی کرنے ولاے جوڑے کو بے دردی سے قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہونے والے درندے کو چترال پولیس نے کوہستان دیر سے گرفتار کرلیا ہے۔ چترال ایژ گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وقار احمد اور انکی حاملہ اہلیہ گزشتہ دنوں قتل کیا تھا۔ اور ملزم تہرے قتل کا مرتکب ہوچکا تھا۔
پولیس تھانہ چترال کے اہلکار نے بتایا کہ سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر احمد کی قیادت میں چترال پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے جسے چترال لایا جارہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہا کہ ملزم کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہے کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے جعلی شناختی کارڈ میں اپنے آپ کوضلع سوات کا باشندہ کا ظاہر کرکے مقتول کے گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔ ملزم کی گرفتار ی کے بعد دوسرے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کسی بھی وقت ممکن ہے جس سے تفتیش کا عمل عدالتی ریمانڈ کے بعد شروع ہوجائے گی۔
گزشتہ ہفتے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گرم چشمہ کے ایژ گاؤں کے وقار احمد عرف شہنشاہ اور اس کی اہلیہ کو ملزم نے اپنی گاڑی میں لفٹ دیکر چترال شہر لاتے ہوئے شالی گاؤں کے قریب گولی مارکر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ مقتول شہنشاہ ایک سال قبل لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔کوہستان کی رہنے والی تسلیمہ بی بی کو دیر کوہستان سے بھگا کر اپنے گاؤں لایا تھا اور یہاں اس سے شادی کی تھی۔ تسلیمہ بچے کی ماں بننے والی تھی اور متوقع طور اسی مہنے ڈلیوری ہونی تھی۔
