وائی فائی کا پاس ورڈ چرانے کے الزام میں ایک شخص نے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا

وائی فائی کا پاس ورڈ چرانے کے الزام میں ایک شخص نے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا



کراچی (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے قائد آباد میں وائی فائی کا پاس ورڈ چرانے کے الزام میں ایک شخص نے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ گھناؤنے واقعے میں کراچی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی نے اپنے وائی فائی کا پاس ورڈ چوری کرنے کے الزام میں باپ اور بیٹے کو گولی ماردی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، قاسم نامی شخص کا مقتول باپ اور بیٹے کے ساتھ اس معاملے میں ایک ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا جو اتوار 3 نوممبر 19 کو انتہا کو پہنچ گیا اور مجرم نے انتہائی گھناؤنی حرکت کرتے ہوئے باپ اور بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔ 

مقتولین فاروق اور اس کے چھوٹے بیٹے حارث کو قاسم نے  وائی فائی پاس ورڈ اور انٹرنیٹ سروس کی مبینہ چوری کے الزام میں دھمکی دی تھی۔

مقتول والد اور بیٹے کے لواحقین نے بتایا  کہ قاسم کے خلاف عدنان کو شدید نوعیت کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جو فاروق کا بیٹا تھا اور قتل شدہ حارث کا بھائی تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ، قاسم روپوش ہوگیا تھا۔

حارث کراچی یونیورسٹی میں گریجویشن کا طالب علم تھا جبکہ اس کے والد فاروق اسٹیل مل میں ملازمت کرتے تھے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم