چترال ائیرپورٹ روڈ کی تعمیر دسمبر میں شروع ہوگی، وزیرمواصلات مراد سعید نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کردی
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز) ایم این اے مولانہ عبد الکبر نے یہاں پیر کے روز کہا ہے کہ چیو پل سے یونیورسٹی آف چترال (ہوائی اڈے روڈ) تک سڑک کی تعمیر دسمبر میں شروع ہوگی۔
ائیرپورٹ روڈ کی تعمیر دسمبر میں شروع ہوگی: ایم این اے
ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے متعلقہ محکموں کو ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبے کو کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سڑک کا چار کلو میٹر کا حصہ کئی سالوں سے دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالت میں ہے۔ اور جگہ جگہ کھنڈرات بنے ہوئے ہیں۔ عوام نے متعدد بار سڑک کو تعمیر کرنے کا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ حال ہی میں ہوائی اڈے کے آس پاس میں رہنے والے افراد اور یونیورسٹی کے طلباء نے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.