الائی چترال میں بھوک سے نڈھال برفانی چیتے نے اپنا بھوک مٹانے کیلئے شہری آبادی کی طرف رجوع کیا۔ پانچ بکریاں مارڈالا جبکہ سات زحمی کیا۔ غریب شحص کا حکومتی اداروں سے امداد کی اپیل

بالائی چترال میں  بھوک سے نڈھال برفانی چیتے نے اپنا بھوک مٹانے کیلئے شہری آبادی کی طرف رجوع کیا۔ پانچ بکریاں مارڈالا جبکہ سات زحمی کیا۔ غریب شحص کا حکومتی اداروں سے امداد کی اپیل


چترال(گل حماد فاروقی) اپر چترال کے تحصیل مستوج کے چنار گاؤں میں  برفانی چیتے نے بھوک سے نڈھال ہوکر شہری آبادی کی طرف آگیا اور پانچ بکریاں مارڈالا جبکہ سات کو زحمی کئے۔ تفصیلات کے مطابق اپر چترال کے تحصیل مستوج کے چنار گاؤں میں  برفانی چیتے نے سید انور ولد ابو سعید خان کے مویشی خانہ میں گھس گیا اور  پانچ بکریاں  مار ڈالا اور سات کو زحمی کیا۔  عینی شاہدین کے مطابق  برفابء چیتے نے رات ڈیڑھ بجے کے قریب مویشی حانہ میں گھس گیا اور اپنا بھوک مٹانے کیلئے پانچ بکریاں  مار ڈالے اور سات کو زحمی کئے۔ 

حضرت انسان نے پہاڑوں اور جنگل میں جنگلی حیات کیلئے بھی کھانے کو کچھ نہیں چھوڑا جس کے نتیجے میں  جنگلی جانور شہری آبادی کی طرف بڑھ کر اپنا پیٹ بھرتے ہیں۔ متاثرہ شحص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ غریب آدمی  ہے اور اس کا ایک لاکھ ساٹ ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔  ہم نے اس سلسلے میں محکمہ جنگلی حیات کے  ڈویژنل فارسٹ آفیسر سے بار بار رابطہ کرکے ان کی موقف جاننے کی کوشش کی مگر کوشش بسیار کے باوجود انہوں نے فون اٹنڈ نہیں کیا۔ 
متاثرہ شحص نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بکریوں کے عوض اس کو تاوان دیا جائے اور اس کے نقصان کے تلافی کے طور پر اس کو ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کی جائے تا کہ وہ دوسرے بکریاں خرید کر اپنا گزر بسر کرسکے۔ 
واضح رہے کہ سردیوں کے موسم میں جنگلی حیات کو پہاڑوں اور جنگل میں کھانے کی چیزیں نہ ملنے کی صورت میں وہ انسانو ں کی آبادی میں اترتے ہیں پچھلے دنوں ایک جنگلی بھیڑیا بھی کسی نے زحمی کیا تھا جو گاڑی کی ٹکر سے  زحمی ہوکر سڑک پر پڑا تھا جسے بعد میں علاج کے بعد پشاور  چڑیا گھر پہنچایا گیا۔
Previous Post Next Post