آئندہ سال گلگت شندور تا چترال ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا: گورنر جی بی
اسلام آباد (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حالیہ دورہ گلگلت کے حوالے سے کہا وزیر اعظم عمران، گلگت کے دورے کے دوران کہا ہے۔
عمران خان نے ہارپو 32 میگاواٹ صلاحیت اور شگرتھینگ 26 میگاواٹ صلاحیت والے ہائیڈل پاور منصوبوں کا افتتاح کیا۔
تکمیل کے بعد ان منصوبوں سے بلتستان ڈویژن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ندیوں میں پانی کا بہاو کم ہونے کی وجہ سے سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار کئی گنا کم ہوجاتی ہے ، لہذا لوگوں کو طویل عرصے سے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ، گورنر نے کہا کہ آئندہ سال میں گلگت شندور سے چترال ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی سڑک سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
