مانسہرہ میں بچے کے ساتھ 100 سے زائد بار زیادتی، مدرسہ کا قاری گرفتار علاقے میں شدید غم و غصہ

مانسہرہ میں بچے کے ساتھ 100 سے زائد بار زیادتی، مدرسہ کا قاری گرفتار علاقے میں شدید غم و غصہ 



مانسہرہ (ویب ڈیسک) مانسہرہ میں بچے سے زیادتی کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے تفصیل کے مطابق مانسہر کے نواح میں تھانہ پلہ کی حدود میں قاری شمس اللہ اور تین نا معلوم افراد نے دس سالہ معصوم بچے سے 100 سے زیادہ مرتبہ زیادتی کی ہے۔ بچے کو اس بے دردی سے حوس کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ بچے کی آنکھوں سے خون جاری ہوا ہے۔ 

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پنچی اور بچے کا میڈیکل کروایا جس سے بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ پولیس نے قاری شمس اللہ اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اور واقعے کی اعلیٰ سطح پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post