ایل جی الیکٹرونکس نے انتہائی کم وزنی ایل جی گرام لیب ٹاپس کی نئی 2020 سیریز متعارف کرادیئے

ایل جی الیکٹرونکس نے انتہائی کم وزنی ایل جی گرام لیب ٹاپس کی نئی 2020 سیریز متعارف کرادیئے



کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے انتہائی کم وزنی لیب ٹاپ کی سیریز ایل جی گرام 2020 کی لائن اپ کے نئے جدید ماڈلز متعارف کرادیئے۔ ان میں ایل جی گرام 17 (model 17Z90N)، ایل جی گرام 15 (model 15Z90N)اور ایل جی گرام 14 (model 14Z90N) اور 14 انچ کے ایل جی گرام ٹو ان ون (model 14T90N) کو باآسانی نقل و حمل کے ساتھ کمپیوٹنگ کے نئے معیار کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ان نئے ماڈلز میں کم وزن، جامع انداز اور طویل بیٹری لائف کے ساتھ پرفارمنس بڑھانے والے دیگر اہم فیچرز بھی شامل ہیں۔ 

ایل جی گرام لیب ٹاپ کی نئی سیریز میں سب سے مرکزی اہمیت 10 جنریشن کے انٹل کور پروسیسر کی ہے جس کے ساتھ آئرس پلس گرافکس اور 24GBتک کی ڈوئل چینل ڈی ڈی آر 4 میموری شامل ہے۔ گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں گرافکس پروسیسنگ پاور دوگنا کرنے کے ساتھ مواد تیار کرنے والے افراد اسکی تیز رفتاری اور 4Kویڈیو کی برق رفتاری سے ایڈٹ کو پسند کریں گے جبکہ گیمز کھیلنے والے افراد اس میں موجود آئرس پلس کی بدولت روانی سے گیمز کھیل سکیں گے۔ 

80 ڈبلیو ایچ کی بڑی بیٹری کی بدولت صارفین انہیں گھنٹوں تک اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ ایل جی گرام کے نئے لیب ٹاپس میں وائی فائی 6 کے ذریعے وائرلیس کنکٹویٹی کے ساتھ بہترین کارکردگی اور بہترین بیٹری کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ایل جی کے نئے گرام لیب ٹاپس میں میگا کولنگ سسٹم کا فیچر بھی شامل ہے جس کی بدولت یہ ڈیوائسز گرم نہیں ہوتیں اور شور بھی نہیں کرتیں۔ 

سی ای ایس 2020 اننویشن ایوارڈ ونر کے طور پر ایل جی کا فلیگ شپ گرام 17 لیب ٹاپ ہر طرح کی صورتحال میں بہترین کارکردگی کے لئے موزوں ہے۔ اس میں پھیلنے والے 17 انچ کے وائیڈ کواڈ ایکسٹنڈڈ گرافکس ایرے (WQXGA) کا آئی پی ایس ڈسپلے غیرمعمولی طور پر درست رنگوں کے ساتھ انتہائی باریک بینی سے تصاویر میں منظرکشی واضح کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس اپنے بڑے ڈسپلے کی بدولت ویڈیوز، فوٹوز اور دستاویزات کی ایڈیٹنگ کے وقت زیادہ جگہ فراہم کرتی ہے۔ 

ایل جی کا الٹرا پورٹیبل کنورٹیبل لیپ اپ ایل جی گرام 2 ان 1 (model 14T90N) رواں سال بہترین فنکشنز اور تھنڈر بولٹ 3 کے ساتھ واپس آرہا ہے۔ اس کا وزن صرف 1145 گرام ہے جبکہ اس پر 20 گھنٹے سے زیادہ وقت تک کام کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کے آئی ٹی بزنس ڈیویژن کے سربراہ جینگ اکھوان نے کہا، "ایل جی گرام سیریز کے لیب ٹاپس سے صارفین کو انڈسٹری میں توقع سے بڑھ کر پرفارمنس حاصل ہوگی۔ تاریخی طور پر صارفین کو پرفارمنس، پورٹیبلٹی اور بیٹری لائف میں سے کسی ایک فیچرز کا انتخاب کرنا پڑتا تھا۔ ایل جی گرام اس بات کا ثبوت ہے کہ صارفین کی جانب سے سوچنے کا یہ طریقہ درست نہیں۔" 

سی ای ایس نمائش میں آنے والے صارفین امریکہ کے لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں جدید ترین ایل جی گرام لیب ٹاپس کا استعمال اور کارکردگی براہ راست دیکھ سکیں گے۔ یہ نمائش 7 جنوری تا 10 جنوری 2020 تک جاری رہے گی۔ 



Previous Post Next Post