چترال میں ایک اور نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ 28 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا چراگ گل کردیا۔
چترال(گل حماد فاروقی) لور چترال میں ایک نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال لایا گیا۔ ایس ایچ او کوغذی کے مطابق نوجوان ثناء اللہ نے بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق ثناء اللہ ولد شیر جوان سکنہ کوجو بالا جن کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پہلے سپیشل پولیس میں بطور سپاہی ملاز م تھا اور مسلسل غیر حاضری کے بعد اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا ۔ جب سے اسے نوکری سے نکالاگیا اس کے بعد وہ بے روزگار تھا اور بے روزگاری سے تنگ آکر اس نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
واضح رہے کہ چترال میں خودکشیوں کا رحجان بہت زیادہ ہے اور خواتین میں اس کا شرح بہت زیادہ ہے بتایا جاتا ہے کہ پچھلے سال تقریبا 45 لوگوں نے خودکشی کی تھی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.