رئیل 8کے 2020ایل سگنیچر اولیڈ اور ایل نانو سیل ٹی ویز حققت کے قریب تر ویوینگ ایکسپیرینس دیتے ہیں

ایل جی8Kالٹرا ایچ ڈی ٹی وی تیار کرنے والا پہلا باضابطہ ادارہ بن گیا

رئیل 8کے 2020ایل سگنیچر اولیڈ اور ایل نانو سیل ٹی ویز حققت کے قریب تر ویوینگ ایکسپیرینس دیتے ہیں

کراچی، 26 دسمبر، 2019۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اعلان کیا ہے کہ اسکے نئے ٹی وی ماڈلز کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے طے کردہ سخت معیار سے بھی بڑھ کر ہیں جن میں نئی جنریشن کی 8Kالٹرا ایچ ڈی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ4Kٹی وی میں بھی جدید فیچرز شامل کئے گئے ہیں جو روایتی ایچ ڈی ٹی وی کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ بہتر ہیں ۔ 



امریکی کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (سی ٹی اے) ریٹیلرز اور صارفین کے لئے ایل جی کی جانب سے بہتر مصنوعات کی شناخت میں بہتر انداز سے مدد دینے کے ساتھ 8Kالٹرا ایچ ڈی ٹی وی باضابطہ انڈسٹری کے معیار سے بھی زیادہ پورا کرنے والا پہلا ٹی وی ہے جس میں ریزولوشن، ڈیجیٹل ان پٹس1، ہائی ڈائنامک رینج، اپ اسکیلنگ 2، بٹ ڈیپتھ اور پیمائش کے طریقہ کار سے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ 

سی ٹی اے کی جانب سے متعین8Kڈیفی نیشن کا معیار انٹرنیشنل کمیٹی فار ڈسپلے میٹرولوجی نے طے کیا ہے ۔ اسکی پیمائش کی رہنمائی کی بنیاد کنٹراسٹ ماڈیولیشن (سی ایم) کے لئے ضروری ہے کہ ریزولیشن کم از کم 50 فیصد تک موجود ہو اور اسکے 33 ملین فعال پکسلز بھی ہوں تاکہ وہ8Kیو ایچ ڈی کے معیار پر پورا اترسکے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن جیسے دیگر انڈسٹری کے معیارات قائم کرنے والے ادارے بھی کنٹراسٹ ماڈیولیشن کو انڈسٹری کا معیار قرار دیتے ہیں۔ 

جنوری 2020 سے ہر ایل جی8Kٹی وی پر سی ٹی اے کے8Kیو ایچ ڈی کا لوگو نصب ہوگا۔ سال 2020 کے ایل جی کے نئے8Kٹی وی ماڈلز دو کٹیگریز اولیڈ اور ایل سی ڈی میں دستیاب ہوں گے جن میں 90 فیصد تک سی ایم ویلیوز ہوں گی جبکہ انڈسٹری میں بعض دیگر ماڈلز میں سی ایم ویلیوز ڈبل ڈیجیٹس میں انتہائی کم ترین سطح پر ہیں۔ 

خودمختار ادارے انٹرٹیک نے بھی 75 انچ کے ایل جی نانوسیل8Kٹی وی کی تصدیق کی ہے جو سی ایم کی مطلوب ویلیو سے بڑھ کر ہے اور یہ عمودی طور پر 90 فیصد اور افقی سمت پر 91 فیصد ویلیو رکھتی ہے۔ ایک اور صف اول کی بین الاقوامی ٹیسٹنگ فرم وی ڈی ای نے بھی ایل جی کے ماڈلز میں اسی طرح کے نتائج کی تصدیق کی ہے۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ نیم ہوجن نے کہا، "سی ٹی اے کنزیومر ٹیکنالوجی انڈسٹری میں ایک مستند نام ہے اور ایل جی کی جانب سے سی ٹی اے8Kیو ایچ ڈی لوگو سے صارفین کو واضح پیغام ملتا ہے کہ حقیقی 8Kٹی وی کو بالکل اسی طرح مناظر ملاحظہ کرسکتے ہیں جس طرح وہ توقع رکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ایل جی کے سال 2020 کی8Kٹی وی کی لائن اپ ٹی وی انڈسٹری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ © "



Previous Post Next Post