ملک کے بڑے تعلیمی ادارے بیکن ہاو س نے انٹرنیشنل کالجز کا آغاز کردیا، اسلام آباد کیمپس کا افتتاح
اسلام آباد: پاکستان کے سر فہرست اور سب سے بڑے نجی تعلیمی ادارے بیکن ہاو ¿س نے اپنے نئے وینچر کا آغاز کرتے ہوئے، بیکن ہاو ¿س انٹرنیشنل کالجز (بی آئی سی) کا اسلام آباد کیمپس میں افتتاح کردیا ہے۔
بیکن ہاو ¿س انٹرنیشنل کالجز کا مقصد طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے سا تھ ایسا ماحول بھی مہیا کرنا ہے جس سے وہ مطلوبہ تعلیم و تربیت حاصل کرکے معاشرے کا ایک بہتر حصہ بن سکیں۔ کالج میں لیول 3 کی بی ٹیک، ہائر نیشنل ڈپلومہ کے ساتھ بین الاقوامی انڈر گریجویٹ کی عالمی شہریت یافتہ ادارے سے ڈگری دی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیکن ہاو ¿س نصیر قصوری نے بی آئی سی کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور معیاری تعلیمی خدمات میں رہنمائی کرنے والے گروپ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد میں فلیگ شپ کیمپس کے ساتھ جہاں وہ تمام سہولیات میسر آئیں گی جو ایک جدید مقصد سے تعمیر شدہ یونیورسٹی میں موجود ہوتی ہیں ،مزید برآںفیصل آباد ، کراچی اور لاہور میں بھی آنے والے سالوں میں اپنے دروازے کھولیں گے۔ نظریاتی حیثیت سے منصب کو پیش کرنے اور مستقبل میں آگے بڑھنے کے ساتھ اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے اسلام آباد کیمپس کومکمل طور پر شمسی توانائی سے تقویت دی جائے گی۔ اس گروپ کہ وژن کے مطابق دیگر بیشتر کیمپس کو قابل تجدید توانائی پر چلاکر ماحول میں کاربن کے امپرنٹ کو کم کرنے کا ارادہ ہے۔
تقریب میں سرکاری عہدیدار، ماہر تعلیم ، بیکن ہاو ¿س انرجی لمیٹڈ کے بین الاقوامی شراکت داراور معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں اظہر لطیف ڈائریکٹر جنرل سروسز ایچ ای سی ،ڈیرک رچرڈسن نائب صدر پیئرسن ،پریمیلا پالراج ڈائریکٹر ایشیاءپیئرسن ،عظمیٰ یوسف پاکستان کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی کنٹری ڈائریکٹر ، وقار احمد شاہ بزنس ہیڈ بی ٹیک ، فیصل محمود بزنس ہیڈ اکیڈمک ،عمر فاضل بزنس ہیڈ ریسورسز ، یوجین چونگ جی ایم ساو ¿تھ ایسٹ ایشیاء کینیڈین سولر لمیٹڈ ، جی ایم جے اے سولر ، گیری ڈنگ ، سیلز منیجر ایشیاء، جے اے سولر لمیٹڈ اورہاورڈ فو کنٹری منیجر، اے پی اے سی ریجن ، سنگرو پاور سپلائی سی او لمیٹڈ بھی شامل تھے۔