ایون کےمقام درخناندہ میں گھر میں آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو گھروں کو اپنی لپیٹ


چترال ( محکم الدین ) ایون کےمقام درخناندہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اور تمام سامان سمیت بارہ کمروں پر مشتمل گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔ متاثرہ گھروں کے مالکان دونوں بھائی مدثر شاہ چترال سکاوٹس  اور انتخاب عالم کا تعلق چترال پولیس سے ہے ۔  دونوں بھائیوں کے مکانات  کچھ  عرصہ پہلے  تعمیر ہوئے تھے ۔ وقوعہ کے موقع پر گھر کے تمام افراد اپنے ایک رشتہ دار کی شادی پر گئے ہوئے تھے ۔ کہ شام سوا سات بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ۔ اور دو گھر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ باوجود مقامی لوگوں کی کو ششوں کے کوئی بھی سامان نہیں بچایا جا سکا ۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع کر دی گئی تھی ۔ تاہم چترال سے ایون کی طویل مسافت، خراب سڑک اور گاوں کی تنگ سڑکوں کے باعث بروقت موقع پر نہ پہنچ سکا ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ فوری مدد کی جائے ۔ اور ایون جیسے بڑے علاقے میں اس قسم کے حادثات پر بروقت قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے ٹینکر مستقل بنیادوں پر فراہم کیا جائے ۔
Previous Post Next Post