پاکستان بینکنگ ایوارڈز میں بینک الفلاح نے دو اہم ایوارڈز حاصل کرلئے

پاکستان بینکنگ ایوارڈز میں بینک الفلاح نے دو اہم ایوارڈز حاصل کرلئے 

کراچی:  بینک الفلاح نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز کی تقریب میں دو اہم ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔ اس ضمن میں بینک الفلاح نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز کی تقریب میں بیسٹ بینک ایوارڈ 2019کے ساتھ لگاتار چوتھی بار بیسٹ کسٹمر فرنچائز ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ 



اس موقع پر تقریب میں بینک کے سینئر افسران بھی موجود تھے جن میں خرم جمشید، راحیل یوسف، ہارون خالد، فیصل ربانی، امین سخیانی، زین عالم ، محمد حسین، عاصم واجد، جاوید اقبال، عارف رضا، علی سلطان، نعمان انصاری، حفصہ عباسی ، انجم حئی، یحییٰ خان اور ڈاکٹر عمران محب حسن شامل تھے۔ 

تقریب میں مختلف کٹیگریوں کے پانچ مختلف ایوارڈز دیگر بینکوں کو دیئے گئے۔ 

سال 2018میں بینک الفلاح نے بیسٹر کسٹمر فرنچائز ایوارڈ کے ساتھ ساتھ بیسٹ بینک ایوارڈ برائے چھوٹا و درمیانی کاروبار کا اعزاز بھی اپنے کیا۔ 

پاکستان بینکنگ ایوارڈز کا عزم ہے کہ ملک میں بینکنگ کی صنعت اور معیشت کی ترقی میں بینکوں کے کردار کو سراہا جائے جن کی جانب سے بینک صارفین کو معیاری خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ 


Previous Post Next Post