الکرم اسٹوڈیو نے ڈولمن مال کلفٹن میں نئے اسٹور کا آغاز کردیا
کراچی: الکرم نے اپنے نئے اسٹور کا آغاز شہر کے مرکزی شاپنگ سینٹر ڈولمن مال کلفٹن میں کردیا۔ آج افتتاح کئے گئے نئے الکرم اسٹور کے دروازے مرد، خواتین اور بچوں سمیت ہر ایک کیلئے کھول دئیے گئے ہیں جہاں ہر گھرکیلئے میک کلیکشن دستیاب ہے۔
الکرم پاکستان میں اپنے خریداروں کے تجربے کو منفرد بنانے کیلئے فیشن میں جدت کے ساتھ نئے ڈیزائن کے معیاری ملبوسات پیش کر رہا ہے۔ نیا اسٹور ڈولمن مال کی پہلی منزل پر واقع ہے جہاں الکرم اسٹوڈیو کی تمام رینج خریداروں کی سہولت کیلئے ایک ہی چھت تلے پیش کی گئیں ہیں۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الکرم اسٹوڈیو کے کمرشل سربراہ خرم قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم انتہائی مناسب قیمت میں مردانہ، بچکانہ اور خواتین میں مقبول میک ملبوسات کی وسیع رینج کا اضافی اسٹاک خریداروں کیلئے اپنے نئے آؤٹ لیٹ میں پیش کررہے ہیں۔
الکرم نے نئے اسٹور کی افتتاحی تقریب مزید خوشگوار بنانے کیلئے معروف اداکارہ عائزہ خان کو مدعو کرکے شرکاء سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔ الکرم نے اپنی تمام مصنوعات پر 50فیصد رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ نئے اسٹور میں جدید ترین ریٹیل کا تجربہ فراہم کرنے کے تصور کے ساتھ برانڈ صارفین سے مستقل وابستگی پیدا کر نے کیلئے پر عزم ہے۔
الکرم اسٹوڈیو بطور ایک فیشن برانڈ پاکستان میں فیشن میپ پر تیزی سے سبقت حاصل کر رہا ہے۔ ہر عمر کے مرد اور خواتین کے خریداروں کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے نیا لانچ کیا گیا اسٹور دیگر مقامات میں سے بہترین ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.