اننفینکس موبائل اور شاداب خان لائے پی ایس ایل کی سب سے شاندار آفر
کراچی: پاکستان کے صف اوّل اسمارٹ فون برانڈ Infinixنے اپنی نئی پروڈکٹS5کے افتتاح کے بعد کرکٹ کے مقبول ترین آل راﺅنڈر شاداب خان کے اشتراک سے اپنے بہترین اسمارٹ فون Infinix S5 6GB اور 4GB کی ورائٹیز پر شاندار ڈسکاﺅنٹ پیش کردئیے۔ شاداب خان کی ٹیم کے جیتے جانے والے ہر میچ پر پرستاروں کو Darazکے ذریعہ Infinix S5 خریدنے پر 300/-روپے کا ڈسکاونٹ دیا جائے گا اور اس طرح کسٹمرز بھرپور خصوصیات پر مبنی پروڈکٹ پر زیادہ سے زیادہ 3600روپے تک کا ڈسکاﺅنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
اسمارٹ فون کمپنی نے برانڈ ایمبیسڈرشاداب خان کے اشتراک سے لاجواب آفر کے ساتھ PSLسیزن کو اور بھی پرکشش بنادیا ہے۔ اس طرح کسٹمرز کو اپنے پسندیدہ فون کی خریداری پر حیرت انگیز آفر حاصل ہوگی جو کہ کرکٹر شاداب خان کی ٹیم کے جیتنے والے میچز کی تعداد پر منحصر ہے۔
اس آفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے Infinixپاکستان کے CEOجناب جو ہو نے کہا،"ہم Infinixمیں ہمیشہ اپنے کسٹمرز کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔PSLپاکستان میں ایک بہت پر جوش ایونٹ ہوتا ہے اور ہم کرکٹ کے اس سیزن کو اپنی آفر سے مزید پر جوش بنارہے ہیں۔"
'Infinix S5'میں32MP ان ڈسپلے سیلفی کیمرہ اور بہترین6.6" punch-hole ڈسپلے سے آراستہ ہے جو Infinix S5 (6GB + 128GB) کے ساتھ 22,399/-, روپے کی کم ترین قیمت پر اورInfinix S5 (4GB +64GB) کے ساتھ صرف Rs. 19,999/-. میںخریدا جاسکتا ہے۔ یہ آفر خاص طور پر پہلے 1500کسٹمرز کےلئے ہے جو 18فروری سے 22مارچ 2020تک Daraz.pkسے آن لائن ان اسمارٹ فون خریدنے والوں کو پیش کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کےلئے کسٹمر ز Infinixپاکستان کا آفیشیل فیس بک صفحہ اور Daraz.pkملاحظہ کرسکتے ہیں۔
Infinixموبائل سب سے پہلا آن لائن کا مقبول ترین اسمارٹ فون برانڈ ہے۔ "THE FUTURE IS NOW" کی برانڈ پہچان کے ساتھ Infinixکا مقصد اپنے کسٹمرز کو دوسروں سے نمایاں تر بنانااور دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ Infinixکس طرح جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر عمل پیرا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.