انسٹیٹیوٹ آف بزنس منجمنٹ کے طلبہ نے ڈیٹول ہوگا صاف پاکستان تحریک کے تحت کراچی کے ساحل کی صفائی کا کام انجام دیا۔
کراچی : صفائی اور حفظان ِ صحت کے نمایاں ترین برانڈ ڈیٹول نے اپنی مہم ہوگا صاف پاکستان کے تحت درسگاہوں اور دیگر اداروں کےلئے Cleanathon Challenge پیش کردیاہے جو حفظان صحت کے رویوں کو فروغ دینے اورماحولیات کے بارے میں ذمہ داری کا احساس اجاگرکرنے کاایک اور قدم ہے۔ اس سلسلے میں IOBM کے طلبہ نے اس تحریک میں شرکت کرتے ہوئے کلفٹن کے ساحل کی صفائی کا چیلنج قبول کرلیا۔
Cleanathon Challengeکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیٹول بنانے والے ریکٹ بنکیسرپاکستان لمیٹڈ (RBPL)) کے CEO کاشان حسن نے کہا" اپنے ماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لئے ان طلبہ کا جوش وخروش دیکھ کردلی خوشی ہوئی وہ بھی ویک اینڈ پر۔ ڈیٹو ل حفظان صحت کے معاملے میں ایک بااعتماد نام مانا جاتا ہے اور ہوگا صاف پاکستان ملک میں صفائی کے انقلاب کی پہلی کڑی ہے۔ Cleanathon Challengeہم سب کےلئے ایک یاددہانی ہے کہ جب ہمارے طلبہ یہ ذمہ داری قبول کرسکتے ہیں تو ہم بھی کرسکتے ہیں۔آئیے ہم اکٹھے ہوں اور قوم کے روشن مستقبل کی خاطر ایک ہوکر اس تبدیلی کے لئے سرگرم ہوجائیں۔ کیونکہ مل کے لگائیں گے جان تو ہوگا صاف پاکستان۔"
حکومت ِ پاکستان کے تخمینے کے مطابق 207ملین شہریوں کے اس ملک میں روزانہ87,000ٹن ٹھوس کچرا پیدا ہوتا ہے ۔یہ تخمینہ انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی سے روزانہ 13,500ٹن کچرا جمع ہوتا ہے ۔ اس کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے اور اس کا ایک بڑا حصہ یا تو اپنی جگہ پر جلا دیا جاتا ہے یا شہر کے بیچوں بیچ سڑنے کےلئے چھوڑدیا جاتا ہے جو آخر کار ساحلوں پرجمع ہونے لگتا ہے۔ اس صورتحال کی بناءپرملک میں بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
صفائی کی اس مہم کے تحت طلبہ نے ساحل پر 50 Kgسے زیادہ کچرا جمع کرکے ٹھکانے لگایا۔ IoBMکراچی کی دوسری یونیورسٹی ہے جس نے یہ چیلنج قبول کیا اور دیگر اداروں کو بھی اس میں حصہ لےنے کا احساس دلایا۔
ڈیٹول ہوگا صاف پاکستان، ریکٹ بنکیسر(ڈیٹول بنانے والے) کے سماجی وژن صا ف اور صحت مند پاکستان کا عکس ہے۔اس اقدام کا آغاز2017 میں ہوا لیکن اس تحریک میں تیزی 2019میں آئی جب وزیراعظم کی کلین گرین پاکستان تحریک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ساتھ اس کا اشتراک ہوا۔ اس پروگرام کے تحت ڈیٹول نے ملک بھر میں صفائی کی کئی شاندار سرگرمیاں انجام دیں اوراپنے مخصوص پروگراموں کے ذریعہ حفظان صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا جن میں سالانہ 2ملین اسکول کے طلبہ تک رسائی کرکے ان کو اپنی ذاتی صفائی کے بارے میں سکھایا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.