حریم فاروق کی پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (PISA) میں پرفارمنس دینے کی تیاریاں

حریم فاروق کی پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (PISA) میں پرفارمنس دینے کی تیاریاں 


کراچی: معروف ادکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں سولو پرفارمنس دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کا انعقاد 7فروری 2020کو دبئی میں کیا جارہاہے، حریم فاروق اس ایوارڈ تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ 

حریم فاروق کا نام میزبانی کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے وہ ا س سے قبل سال 2018میں پاکستان سپر لیگ اور مسلسل دوسال ہم ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دے چکی ہیں۔ البتہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب حریم فاروق کسی ایوارڈ تقریب میں اکیلے میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔

اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے معروف اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ایوارڈ کی رات یقینا پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے حیرت انگیز ثابت ہوگی،ا ن کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ تقریب میں مجھے سال 2019کی ہیر مان جا کے لیے بہترین اداکارہ کی کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیاہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری فلم کو ایوارڈ میں نامزد کیا جانا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، یاد رہے کہ حریم شاہ کی فلم ہیر مان جا پانچ مختلف کیٹیگریز کے لیے ایوارڈ میں نامزد کی گئی ہے۔ ایوارڈ تقریب کا انعقاد 7فروری کو دبئی کے کوکا کولا ارینا میں کیا جائے گا۔ 




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم