اسکردو ضلع میں مسافر کوسٹر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد جان بحق ہوگئے

اسکردو ضلع میں مسافر کوسٹر  دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد جان بحق ہوگئے



اسکردو (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) اسکردو ضلع کی تحصیل رونڈو میں راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر کوسٹر دریائے سندھ میں جا گری جس کے نجیجے میں 21 افراد جان بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق ، پیر کے روز 9 فروری 2020 کو گلگت بلتستان میں ضلع اسکردو کے راؤنڈو علاقے کے قریب پنڈی سے گلگلت جانے والی مسافر کوسٹر کے گر گئی، کوسٹر  دریائے سندھ میں ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے جب اسکردو جانے والا کوسٹر راولپنڈی سے رونا ہوا تھا۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ فراق نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دریا سے نو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا  کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات دئے ہیں۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسکردو خرم پرویز نے کہا تھا کہ حادثے میں 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں مدد فراہم کررہے ہیں۔


یاد رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں بھی ، اسکردو سے راولپنڈی جانے والی بس نے دیامر ضلع کے بابوسر پاس کے قریب ایک چھوٹی پہاڑی سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہوئے تھے۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post