شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ 7 دہشتگرد ہلاک


شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ  7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسرسمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تو آپریشن کےدوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم شہیدکا تعلق لیہ سے ہے، سپاہی توصیف شہید نارووال کے رہائشی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، باردوری مواد اوردیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post