ٹیلی نار پاکستان لوگو میں تبدیلی کردی، کورونا وائرس سے تحفظ کےلئے اپنے لوگو کو ”سٹے ہومز“ میں تبدیل کردیا

ٹیلی نار پاکستان لوگو میں تبدیلی کردی، کورونا وائرس سے تحفظ کےلئے اپنے لوگو کو ”سٹے ہومز“ میں تبدیل کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  ٹیلی نار پاکستان نے عوام میں کورونا وائرس کی وباءسے تحفظ کے اقدامات کے تحت موبائل فونز پر نظر آنے ولے اپنے لوگو کو ”سٹے ہومز“ (گھر میں رہیں) میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیلی نار کے صارفین کے موبائل فونز پر اب کمپنی کے لوگو کی بجائے سٹے ہومز کا لوگو لگایا جائے گا۔ ٹیلی نار پاکستان نے کاروباری و سماجی ذمہ داریوں کے تحت کورونا وائرس سے آگاہی کی مہم شروع کی ہے۔ کمپنی اپنی سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے تحت عوام میں کورونا کی وباءسے تحفظ کےلئے حفاظتی معلومات اور آگاہی فراہم کررہی ہے۔ 

ٹیلی نار پاکستان کا شمار ملک میں ٹیلی کام انڈسٹری میں خدمات فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے اور ٹیلی نار پاکستان نے ہمیشہ اپنے صارفین کےلئے جدت پرمبنی نت نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین میں مختلف سماجی مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں میں شامل رہی ہے۔ کورونا وائرس کی حالیہ وباءکے تناظر میں کمپنی نے اپنے صارفین سے پیغامات کے ذریعہ درخواست کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں جس سے نہ صرف ان کی بھلائی ہے بلکہ معاشرے کا بھی فائدہ اسی میں ہے ۔



Previous Post Next Post